قومی

Ajit Pawar Plane Crash: بارامتی میں ہوئے طیارہ حادثے پر پی ایم مودی نے کیا افسوس کا اظہار، کہا- عوام کے مقبول لیڈر تھے اجیت پوار

وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بارامتی میں پیش آئے افسوسناک طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے تمام افراد کے ساتھ ان کی ہمدردیاں ہیں اور اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے لیے حوصلے اور طاقت کی دعا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اجیت پوار عوام کے ایک مقبول لیڈر تھے اور عوام سے ان کا رابطہ بے حد مضبوط تھا۔ مہاراشٹر کے عوام کی خدمت میں ان کی محنتی اور مخلص شخصیت کے لیے انہیں وسیع پیمانے پر عزت و احترام حاصل تھا۔ انتظامی امور پر ان کی گہری سمجھ بوجھ اور غریب و محروم طبقات کو بااختیار بنانے کا ان کا جذبہ بھی قابلِ ذکر تھا۔ ان کا اچانک انتقال نہایت صدمہ خیز اور دل کو دہلا دینے والا ہے۔ وزیراعظم نے اجیت پوار کے اہلِ خانہ اور ان کے بے شمار چاہنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے اوم شانتی کی کامنا کی۔

بتا دیں کہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے سربراہ اجیت پوار کی بدھ کے روز ایک طیارہ حادثے میں موت ہو گئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار اجیت پوار سمیت تمام چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بدھ کو ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتیوں کے جاری انتخابات کے درمیان ایک عوامی جلسے میں شرکت کے لیے ممبئی سے بارامتی جا رہے تھے۔ ان کا طیارہ بارامتی کے قریب لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق لینڈنگ کے وقت طیارہ کنٹرول سے باہر ہو گیا اور کریش ہو گیا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ اجیت پوار کے ساتھ طیارے میں دو کریو ممبران سمیت مجموعی طور پر چھ افراد سوار تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

جائے حادثہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں آگ اور دھواں، طیارے کا ملبہ اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں لے جاتی ایمبولینسیں نظر آئیں۔ حادثے کے مقام پر موجود لوگ ہر ممکن طریقے سے امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پونے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کے مطابق تین لاشوں کو بارامتی میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔ فی الحال ڈی جی سی اے کے افسران کی ایک ٹیم طیارہ حادثے کی جگہ پر پہنچ چکی ہے۔ ایمرجنسی سروسز اور سینئر سکیورٹی افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔

این سی پی کے ورکنگ صدر پرفل پٹیل، این سی پی-ایس پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا خاندان (اہلیہ سنیترہ پوار اور بیٹے پارتھ پوار) دہلی میں موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق پرفل پٹیل اور اجیت پوار کا خاندان دہلی سے بارامتی کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔

66 سالہ اجیت پوار مہاراشٹر کے سینئر سیاستدان اور این سی پی کے بانی شرد پوار کے بھتیجے تھے۔ انہوں نے دیویندر فڈنویس (وزیر اعلیٰ) اور ایکناتھ شندے (نائب وزیر اعلیٰ) کی قیادت والی مہایوتی حکومت میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر بھی تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago