قومی

West Bengal Election 2026: وزیر اعظم نریندر مودی کی عوام سے بھرپور ووٹنگ کی اپیل، جمہوریت کو مضبوط بنانے پر زور

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ریکارڈ ووٹنگ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک باشعور اور ذمہ دار شہری کے طور پر ہم سب کا فرض ہے کہ جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔وزیر اعظم  مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ ووٹنگ نہ صرف جمہوری نظام کو مستحکم کرتی ہے بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے مطابق جب عوام بڑی تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف بہتر قیادت کا انتخاب ممکن ہوتا ہے بلکہ ملک کی بنیادیں بھی مزید مضبوط ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شہری کو اس عمل میں شریک ہونا چاہیے تاکہ ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال بھارت کی تعمیر ممکن ہو سکے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ووٹنگ صرف ایک حق نہیں بلکہ ایک قومی ذمہ داری بھی ہے، جسے سنجیدگی سے نبھانا ضروری ہے۔ وزیر اعظم مودی نے خاص طور پر نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں کو ترغیب دی کہ وہ اس جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم موی نے ایک سنسکرت شلوک بھی پیش کیا:

राज्ञो हि व्रतमुत्थानं यज्ञः कार्यानुशासनम्। दक्षिणा वृत्तिसाम्यं च दीक्षितस्याभिषेचनम्॥

اس شلوک کے ذریعے انہوں نے نظم و ضبط، ذمہ داری اور فرائض کی ادائیگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کسی بھی نظام کی کامیابی کے لیے اصولوں کی پابندی ضروری ہوتی ہے، اسی طرح جمہوریت کی کامیابی کے لیے عوامی شرکت بے حد اہم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

22 minutes ago

Delhi High Court: احتجاجی مظاہروں سے کاروبار کو 2000 کروڑ روپے کا نقصان، تاجروں نے کھٹکھٹایا دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ

پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…

58 minutes ago