قومی

PM Modi: سیاست سے بالاتر ہے وزیر اعظم مودی کا شہریوں سے خاص رشتہ، چند واقعات کی روشنی میں دیکھیے وزیر اعظم کا یہ روشن پہلو

سیاست سے قطع نظر وزیر اعظم مودی نے لوگوں کے ساتھ جیسی محبت اور لگن کا اظہار کیا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ وہ اپنے چاہنے والوں کا جس طرح خیال رکھتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں، اس کی مثال نایاب ہے۔ آئیے ہم آپ کو کچھ ایسے واقعات بتاتے ہیں، جن سے وزیر اعظم مودی کی شخصیت کے اس پہلو پر روشنی پڑتی ہے جو انھیں محض ایک سیاست دن سے آگے بڑھا دیتی ہے۔

ایک مداح کی برسوں پرانی منت پوری کی

14 برسوں تک رامپال کشیپ نے اپنے عہد کے لیے ہریانہ کی سرزمین ننگے پاؤں چلتے ہوئے گزارے۔ وہ عہد یہ تھا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ہی جوتے پہنیں گے۔ چوہ برس کے طویل انتظار کے بعد آخرکار وہ لمحہ 11 اپریل کو آ ہی گیا، جب خود وزیر اعظم مودی نے رامپال کشیپ سے ملاقات کی اور اپنے ہاتھوں سے اسے جوتے پہنائے۔ یہ صرف ایک واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ وزیر اعظم مودی مودی کی قیادت کے ایک وسیع تر اور مستقل پہلو کو اجاگر کرتا ہے- یہ واقعہ ذاتی تعاملات اور علامتی اشاروں کے ایسی جھلک کا مظہر ہے جو ایک قومی رہنما اور اس کے عوام کے درمیان خلیج کو کم کرتا ہے۔

نم آنکھوں کے ساتھ کیے پینٹنگ پر دستخط

اس سے قبل مارچ کے شروع میں سورت کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نے اپنے ایک مداح کی بنائی ہوئی پینٹنگ پر دستخط کیے تھے۔ اس پینٹنگ میں وزیر اعظم مودی کو ان کی آنجہانی والدہ ہیرا بین مودی کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ اس پینٹنگ نے وزیر اعظم کی آنکھیں تر کر دی تھیں اور انھوں نے نم آنکھوں کے ساتھ اس پینٹنگ پر دستخط کرتے ہوئے اپنے مداح کی حوصلہ افزائی کی۔

اسٹیج کے بجائے عوام کے ساتھ بیٹھے وزیر اعظم

اپریل کے شروع میں وزیر اعظم مودی نے قومی دارالحکومت میں نوکار مہا منتر دِوس پروگرام کا افتتاح کیا اور اس میں حصہ لیا۔ اس دوران جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی وہ یہ تھی کہ وزیر اعظم بغیر کسی جوتے کے ننگے پاؤں پنڈال سے گزرے اور تعظیم کے طور پر انھوں نے اسٹیج پر بیٹھنے کے بجائے عوام کے درمیان بیٹھنا پسند کیا۔ وزیر اعظم کا یہ عمل بھی عام لوگوں سے ان کے دلی تعلق اور ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

ایک نوجوان گلوکارہ کو دی اپنی شال

اسی طرح جنوری 2024 میں مرکزی وزیر مملکت ایل مُروگن کی رہائش گاہ پر پونگل کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم مودی نے ایک نوجوان لڑکی کو اپنی شال تحفے میں دے کر ایک دل کو چھو جانے والا کام کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اس نوجوان گلوکارہ کی بہترین فنکاری اور صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے اسے اپنی شال تحفے میں دی تھی۔ گلوکارہ نے وزیر اعظم کے قدموں کو چھو کو اس حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

معذور خواتین کو دی خصوصی توجہ

پھر مئی 2024 میں، جب ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے سیاسی درجہ حرارت عروج پر تھا، اس کے باوجو وزیر اعظم مودی نے معذور خواتین کے لیے اپنے خصوصی عمل سے تلنگانہ میں لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔ ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم مودی کی توجہ خصوصی طور پر معذور خواتین کے ایک گروپ نے حاصل کی۔ لہٰذا اپنی تقریر شروع کرنے سے پہلے انھوں نے بھیڑ سے ان معذور خواتین کے لیے راستہ بنانے کی درخواست کی اور منتظمین پر زور دیا کہ وہ ان خواتین کو سامنے لے آئیں۔

صفائی کرنے والوں سے کی بات چیت

ایک اور یادگار لمحہ نومبر 2023 میں سیوا پکھواڈا پہل کے دوران سامنے آیا تھا، جب وزیر اعظم مودی نے ذاتی طور پر صفائی کا کام کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی تھی اور ان کی محنت اور لگن کے اعتراف میں انھیں شالوں کا تحفہ عنایت کیا۔انھوں نے احترام کے طور پر ان کے پاؤں بھی دھوئے۔ اسی طرح گزشتہ سال جنوری میں ایودھیا میں رام مندر میں پران پرتشٹھا کے بعد وزیر اعظم مودی ان کارکنوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جو مندر کے تعمیراتی عملے کا حصہ تھے۔

لوگوں کو لکھے ذاتی خطوط

2020 میں کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوران وزیر اعظم مودی نے ذاتی طور پر متعدد فرنٹ لائن کارکنوں اور کوویڈ شہیدوں کے اہل خانہ کو خط لکھا، ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور اظہار تشکر کیا۔ ان خطوط کے بہت سے وصول کنندگان نے بتایا کہ ایسے شدید غم کے عالم میں وزیر اعظم کے خطوط نے انھیں کتنا دلاسا کیا اور انھیں کس قدر متاثر کیا۔

’’پردھان منتری‘‘ نہیں، ’’پردھان سیوک‘‘ ہیں وزیر اعظم

یہ تمام واقعات اس بات کے مظہر ہیں کہ وزیر اعظم مودی سیاسی فرائض سے بالاتر ہوکر اپنی عوامی زندگی میں مسلسل ذاتی تعلقات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اپنے ایک حامی کی برسوں پرانی منت کو پورا کرنے اور فنکاروں کے کام کو تسلیم کرنے سے لے کر مذہبی تقریبات کے دوران تعظیم کا مظاہرہ کرنے اور صفائی کے کارکنوں کو احترام دینے کے یہ تمام واقعات انھیں انسانی ہمدردی کی تصویر بناکر پیش کرتے ہیں۔ وبائی مرض کے دوران خصوصی طور پر قابل افراد، نوجوان اداکاروں اور یہاں تک کہ صف اول کے کارکنوں کے ساتھ ان کی بات چیت بھی عام شہریوں سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کی بار بار کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ واقعات صرف ایک ‘پردھان منتری’ کے بجائے ‘پردھان سیوک’ کے طور پر ان کی بار بار بیان کردہ اپنی شناخت کے بالکل مطابق معلوم ہوتے ہیں اور لوگوں کی خدمت پر مبنی قیادت کی ان کی تصویر کو مزید روشن کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

8 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

9 hours ago