قومی

PM Modi France Visit: فرانس کے اعلیٰ ترین اعزاز ‘گرینڈ کراس آف دی لیجن آف آنر’ سے نوازے گئے وزیر اعظم مودی

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز ‘گرینڈ کراس آف دی لیجن آف آنر’ سے نوازا ہے۔ یہ اطلاع ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی کو جمعرات کے روز ‘ایلیسی پیلس’ (فرانس کا صدارتی محل) میں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سو (اس وقت کے پرنس آف ویلز)، سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل، اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بوتروس بوتروس غالی کو فرانس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

پیرس میں پی ایم مودی کا شاندار استقبال

پر وزیر اعظم مودی کے دو روزہ دورے پر پیرس پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وہ جمعہ کے روز فرانس کے قومی دن کی تقریبات میں صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹر پر ایلیسی پیلس میں منعقدہ ایوارڈ تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا، “شراکت داری کے جذبے کی علامت… وزیر اعظم نریندر مودی کو صدر ایمانوئل میکرون  نے فرانس کے اعلیٰ ترین اعزاز ‘گرینڈ کراس آف دی لیجن آف آنر’ سے نوازا۔

پی ایم مودی کو کئی ممالک نے دیا ہے ایوارڈ

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، ’’وزیراعظم نے اس منفرد اعزاز کے لیے ہندوستانی عوام کی جانب سے صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا۔‘‘ اس سے پہلے بھی وزیراعظم مودی کو کئی ممالک نے اپنے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے۔ جون 2023 میں انہیں مصر کی جانب سے ‘آرڈر آف دی نیل’، مئی 2023 میں پاپوا نیو گنی کی جانب سے ‘کمپینین آف دی آرڈر آف لوگوہو’، مئی 2023 میں فجی کی جانب سے ‘کمپینین آف دی آرڈر آف فجی’، مئی 2023 میں ریپبلک آف پلاؤ کی طرف ‘ایبالک ایوارڈ’، مئی 2021 میں بھوٹان کی طرف سے ‘آرڈر آف ڈروک گیلپو’، 2020 میں امریکی حکومت کی طرف سے ‘لیجن آف میرٹ’، 2019 میں بحرین کی طرف سے ‘کنگ حماد آرڈر آف دی رینائسنس’ اور 2019 میں مالدیپ کی طرف سے ‘آرڈر آف دی ڈسٹنگوئشڈ’ ‘رول آف عزالدین’ سے نوازا گیا تھا۔

پوسٹ گریجویٹ طلباء کو بھی ملے گا ورکنگ ویزا

بتا دیں کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر اور خاتون اول بریگزٹ میکرون نے ایلیسی پیلس میں وزیر اعظم مودی کے لیے نجی عشائیہ کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم مودی نے جمعرات کے روز ایک آرٹس سنٹر میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس نے ادائیگی کے نظام ‘یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس’ (UPI) کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے نتیجے میں اب اسے یہاں استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہندوستانی اختراعات کے لیے ایک بڑا بازار کھلے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب فرانس میں پوسٹ گریجویٹ طلباء کو تعلیم کے بعد پانچ سالہ ورک ویزا بھی دیا جائے گا۔

بھ ارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

8 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

44 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago