قومی

Prime Minister Modi Spoke ‘Dil Ki Baat’ With Children : چھتیس گڑھ میں وزیر اعظم مودی نے کی بچوں کے ساتھ ”دل کی بات“، نوا رائے پور میں ’شانتی شِکھر‘ مرکز کا افتتاح

رائے پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور واقع شری ستیا سائی سنجیونی اسپتال میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دل کے امراض سے صحت یاب ہونے والے بچوں سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ’دل کی بات‘ پروگرام کے تحت ہوئی، جس میں مودی کا بچوں کے ساتھ بے ساختہ پیار اور اپنائیت بھرپور انداز میں نظر آئی۔ وزیر اعظم مودی نے اسپتال پہنچنے کے بعد بھگوان شری ستیا سائی بابا کی مورتی پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس کے بعد انہوں نے اُن بچوں کو اسناد تقسیم کیں جن کا علاج کامیابی سے مکمل ہوا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک تقریباً 2500 بچوں کے دل کے آپریشن کامیابی سے انجام دیے جا چکے ہیں۔

تقریب کے دوران بچے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے بے حد پُرجوش نظر آئے، جبکہ مودی نے بھی ان سے شفقت بھرے انداز میں بات چیت کی۔ بچوں سے بات کرتے ہوئے ان کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں تھی اور پورا ماحول جذباتی اور خوشگوار بن گیا۔ اسی روز وزیر اعظم نے نوا رائے پور میں برہما کماری کے ’شانتی شِکھر‘ مرکز کا افتتاح کیا، جو روحانیت، تعلیم، مراقبہ اور داخلی سکون کا ایک جدید ادارہ ہے۔ افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ دن چھتیس گڑھ سمیت پورے ملک کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ آج ریاست اپنی قیام کے 25 سال مکمل کر رہی ہے۔ انہوں نے جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ کے قیام کی پچیسویں سالگرہ پر بھی عوام کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ”ریاستوں کی ترقی ہی ملک کی ترقی کا راستہ ہے۔ ہم سب ’وِکست بھارت‘ کے ہدف کے لیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ برہما کماری جیسی تنظیمیں اس مشن کو روحانی طاقت فراہم کر رہی ہیں“۔

مودی نے برہما کماری تحریک کے ساتھ اپنے طویل تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ادارے کو ایک برگد کے درخت کی طرح پھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2011 میں احمد آباد کے ’فیوچر آف پاور‘ پروگرام، 2012 میں تنظیم کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب اور 2013 میں پریاگ راج کے اجلاس سمیت متعدد مواقع پر ان کی شرکت اس تحریک سے گہرے رشتے کی علامت رہی ہے۔ آخر میں وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ہو یا صفائی مہم، برہما کماری کی خدمات ہمیشہ خلوص، نظم و ضبط اور انسانیت کی خدمت کا مظہر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

7 minutes ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

14 minutes ago

Manisha Bhanwala Makes History: منیشا بھنوالا نے رقم کی تاریخ، عالمی کشتی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

ہندوستانی خاتون پہلوان منیشا بھنوالا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قزاقستان کے آستانہ میں جمعہ…

1 hour ago