قومی

PM Modi’s Air Connectivity Vision: ملک بھر میں فضائی رابطے کے تیز رفتار فروغ کے لیے مرکزی حکومت پرعزم: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’ملک بھر میں فضائی رابطے کے تیز رفتار فروغ کے لیے ہماری حکومت پوری طرح پرعزم ہے۔ اسی سمت میں آج ترمیم شدہ اُڑان اسکیم کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے تحت ٹئیر-2 اور ٹئیر-3 شہروں میں نئے ہوائی اڈے اور ہیلی پیڈ تیار کیے جائیں گے۔ اس سے دور دراز علاقوں میں روزگار، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ اقتصادی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔‘‘

آتم نربھر بھارت کے تحت دیسی ایرو اسپیس شعبے کو بھی فروغ ملے گا

اس منصوبے کے اہم اثرات میں ٹئیر-2 اور ٹئیر-3 شہروں میں اقتصادی ترقی، تجارت اور سیاحت کو فروغ، عام شہریوں کے لیے سستی فضائی سفر کی سہولت، دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں ہنگامی خدمات اور صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی شامل ہے۔ اس کے ساتھ علاقائی ہوائی اڈوں کی افادیت میں اضافہ ہوگا اور آتم نربھر بھارت کے تحت دیسی ایرو اسپیس شعبے کو بھی فروغ ملے گا۔ یہ وِکست بھارت 2047 کے ہدف کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ترمیم شدہ اُڑان اسکیم کے تحت ہوائی اڈوں کی ترقی کی جائے گی۔ موجودہ غیر استعمال شدہ فضائی پٹیوں سے 100 نئے ہوائی اڈے تیار کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے اگلے آٹھ برسوں میں 12,159 کروڑ روپے کے سرمایہ جاتی اخراجات کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سے بھارت کو عالمی معیار کا ہوا بازی نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

جدید ہیلی پیڈ بھی تعمیر کیے جائیں گے

ہوائی اڈوں کے آپریشن اور دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ علاقائی ہوائی اڈوں کے مسلسل آپریشن کے لیے تین برس تک فی ہوائی اڈہ سالانہ 3.06 کروڑ روپے اور فی ہیلی پورٹ سالانہ 0.90 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ مجموعی طور پر 441 ہوائی اڈوں کے لیے تقریباً 2,577 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جدید ہیلی پیڈ بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ پہاڑی، دور دراز، جزیرہ نما اور ترقی پذیر علاقوں میں 200 جدید ہیلی پیڈ بنائے جائیں گے۔ ہر ہیلی پیڈ کی لاگت 15 کروڑ روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 3,661 کروڑ روپے (افراطِ زر کے مطابق) خرچ کیے جائیں گے۔ اس سے آخری مرحلے کی رابطہ سہولت اور ہنگامی خدمات کو مضبوطی ملے گی۔

آتم نربھر بھارت کے تحت طیاروں کی خریداری بھی کی جائے گی

ویابلیٹی گیپ فنڈنگ (VGF) کے تحت ایئر لائن آپریٹرز کو 10 برسوں میں 10,043 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ علاقائی روٹس کو منافع بخش بنایا جا سکے۔آتم نربھر بھارت کے تحت طیاروں کی خریداری بھی کی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت پون ہنس کے لیے دو ایچ اے ایل دھرو ہیلی کاپٹر اور الائنس ایئر کے لیے دو ایچ اے ایل ڈورنیئر طیارے خریدے جائیں گے۔ اس سے چھوٹے طیاروں کی کمی دور ہوگی اور دیسی پیداوار کو فروغ ملے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

8 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

9 hours ago