قومی

Prime Minister Modi praised Vaibhav: وزیراعظم مودی نے 14 سالہ ویبھو سوریہ ونشی کی حوصلہ افزائی کی، ایوارڈ کے بعد ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی: محض 14 برس کی عمر میں کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچانے والے نوجوان بلے باز ویبھوو سوریہ ونشی نے راشٹرپتی بھون میں وزیراعظم راشٹریہ بال پرسکار حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے ویبھو سے ملاقات کی، ان کی پیٹھ تھپتھپائی اور شاندار کھیل کی دل کھول کر تعریف کی۔

وزیراعظم مودی اور ویبھو کی خصوصی ملاقات

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے اعزاز حاصل کرنے کے بعد ویبھو سوریہ ونشی کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی۔ دونوں کے درمیان کافی دیر تک گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے نہ صرف اس بڑی کامیابی پر ویبھو کو مبارک باد دی بلکہ ان کے روشن مستقبل کے لیے ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔ سوشل میڈیا پر اس ملاقات کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں ویبھو کے چہرے پر معصومیت اور وزیراعظم مودی کا شفقت بھرا انداز صاف جھلکتا ہے۔ کھیلوں کے شائقین کے لیے یہ لمحہ اس لیے بھی خاص ہے کہ یہ ملک کے سب سے بڑے رہنما اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی کے درمیان ایک یادگار منظر ہے۔

14 سال کی عمر میں ریکارڈز کی جھڑی

بہار کے موتیہاری سے تعلق رکھنے والے ویبھو سوریہ ونشی نے کم عمری میں وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو بڑے بڑے کھلاڑی بھی کم ہی کر پاتے ہیں۔ حال ہی میں وجے ہزارے ٹرافی میں اروناچل پردیش کے خلاف انہوں نے محض 84 گیندوں پر 190 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 16 چوکوں اور 15 چھکوں سے سجی اس دھواں دھار اننگز نے انہیں لسٹ-اے کرکٹ میں سنچری بنانے والا دنیا کا سب سے کم عمر کھلاڑی بنا دیا۔

کوہلی اور دھونی کو پیچھے چھوڑنے والا نوجوان اسٹار

ویبھوو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سال 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے بھارتی کرکٹرز کی فہرست میں انہوں نے ویراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ انڈر-19 ایشیا کپ سے لے کر گھریلو کرکٹ تک ان کی کارکردگی نے انہیں کرکٹ شائقین کا نیا ہیرو بنا دیا ہے۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار کیا ہے؟

واضح رہے کہ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 5 سے 18 سال کی عمر کے ان بچوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے فن، ثقافت، بہادری، اختراع، سماجی خدمت اور کھیل کے میدان میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہوں۔ اس سال ویبھو سوریہ ونشی سمیت 19 بچوں کو اس باوقار اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

36 minutes ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

1 hour ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

3 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

4 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

5 hours ago