قومی

Congress CWC meeting begins: اندرا بھون میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس شروع، سدارمیا اور ششی تھرور سمیت کئی سینئر لیڈران کی شرکت

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (CWC) کا اجلاس ہفتہ کے روز آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر اندرا بھون میں شروع ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کے اہم لیڈروں کی شرکت

اس اجلاس میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور دیگر سینئر قائدین موجود ہیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، سینئر لیڈر ہریش راؤت، سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، راجیہ سبھا رکن راجیو شکلا اور ابھیشیک منو سنگھوی بھی اجلاس میں شامل ہیں۔

کرناٹک قیادت پر قیاس آرائیاں

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا بھی اجلاس میں شریک ہیں، جبکہ ریاست میں قیادت کی تبدیلی کو لے کر قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی جانب سے 2023 کے اسمبلی انتخابات کے بعد مبینہ طور پر طے پانے والے ڈھائی سالہ قیادت کے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم ڈی کے شیوکمار کو اس سی ڈبلیو سی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، جس پر انہوں نے پہلے ہی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

ششی تھرور کی موجودگی پر توجہ

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور بھی اجلاس میں موجود ہیں، حالانکہ حالیہ دنوں میں پارٹی کے ساتھ ان کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماضی قریب میں وہ پارٹی کی بعض میٹنگوں میں غیر حاضر رہے اور وزیراعظم نریندر مودی کے ایک خطاب کی تعریف کرنے پر بھی سرخیوں میں رہے تھے۔

بی جے پی کا کانگریس پر حملہ

دوسری جانب بی جے پی کے قومی ترجمان سی آر کیساون نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا سی ڈبلیو سی بہار اسمبلی انتخابات میں ناکامی اور مبینہ ’’ووٹ چوری مہم‘‘ پر راہل گاندھی کو ذمہ دار ٹھہرائے گی یا حسب معمول ان کی ناکامیوں پر پردہ ڈال دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi Building Collapse: نئی دہلی کے پہاڑ گنج میں زیر تعمیر ہوٹل کی عمارت کا حصہ منہدم، 8 مزدور زخمی

دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آیا حادثہ، زخمیوں کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل…

25 minutes ago

CM Bhupendra Patel: قبائلی علاقوں اور آدیواسیوں کی ہمہ جہت ترقی کا عزم وزیر اعظم نریندر مودی نے پورا کیا: بھوپیندر پٹیل

بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات کے چھوٹا اُدے پور میں ریاستی…

48 minutes ago

India-Somalia Relations: بھارت اور صومالیہ کے درمیان پہلی خارجہ دفتر سطح کی بات چیت، سمندری قزاقی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

موغادیشو میں دونوں ممالک کی اہم میٹنگ، جہازوں کے اغوا اور ملاحوں کے تحفظ کے…

1 hour ago

Prayagraj Metro Project: پریاگ راج میں جلد دوڑے گی میٹرو، 12 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے میں بنیں گے 45 اسٹیشن

پریاگ راج میں 60 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کا خاکہ تیار کر لیا گیا…

1 hour ago