نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض ایک تاریخی حکمران نہیں بلکہ قوم کے لیے قابل تعظیم اور روحانی وابستگی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج کی شخصیت قیادت، بہادری اور بہترین طرزِ حکمرانی کا جامع نمونہ تھی جو آج بھی ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر ہم ایک دور اندیش لیڈر، ماہر منتظم اور غیر معمولی حکمت عملی کے مالک عظیم شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں، جو سوراج کے مضبوط حامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہادری ہمیشہ ہمیں تحریک دیتی رہے گی، ان کا طرزِ حکمرانی رہنمائی فراہم کرے گا اور انصاف و خودداری کا ان کا جذبہ معاشرے کو مزید مستحکم بنائے گا۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج صرف ایک نام نہیں ہیں۔ ہمارے لیے وہ صرف راجا مہاراجا یا سیاسی رہنما نہیں بلکہ ایک قابلِ عقیدت ہستی ہیں۔ ان کا کردار ہمہ جہت تھا۔ انہوں نے سوراج کی بنیاد رکھی اور اچھے نظم و نسق کے تصور کو عملی جامہ پہنایا۔ وہ اپنی عسکری مہارت اور مؤثر حکمرانی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شیواجی مہاراج کی شخصیت کے بے شمار پہلو ہیں جو ہر دور میں لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک کی اجتماعی طاقت کو پہچانتے ہوئے بحریہ کو وسعت دی اور اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی جرات مندانہ حکمتِ عملی، منصفانہ طرزِ حکومت اور سیاسی بصیرت آج بھی نئی نسل کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔
ایک اور پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے عوامی فلاح کو ہمیشہ اولین ترجیح دی اور رعایا کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کر دیا، اسی لیے ان کی زندگی آج بھی بھارت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے ایک سنسکرت بھی شیئر کیا جس میں عادل، دیانتدار اور عوام کی حفاظت کرنے والے حکمران کی صفات بیان کی گئی ہیں اور کہا کہ ایسے رہنما ہی عوام کے حقیقی اعتماد کے مستحق ہوتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے…
جسٹس دتا نے کہا کہ اگرچہ دونوں ججوں کا نتیجہ مختلف ہے، لیکن ان کا…
سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…
قاضی توقیر سے گفتگو کے دوران گلّو نے اپنی زندگی کے اس مشکل دور کو…
۔شعیب جمائی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے…