وزیر اعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے مشترکہ طور پر تاریخی، جرأت مندانہ اور دونوں ملکوں کے لیے فائدے مند بھارت-نیوزی لینڈ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کا اعلان کیا۔ مارچ 2025 میں وزیر اعظم لکسن کے بھارت دورے کے دوران اس معاہدے پرمذاکرات کا آغاز ہوا تھا۔ دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ریکارڈ 9 ماہ کی مدت میں یہ ایف ٹی اے ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے کے تئیں مشترکہ اور سیاسی عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
اس ایف ٹی اے سے دو طرفہ اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں گے، بازار رسائی میں مزید بہتری آئے گی، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مستحکم ہوگا اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے اختراع کاروں، کاروباریوں، کسانوں، ایم ایس ایم ایز، طلباء اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ایف ٹی اے کے ذریعہ فراہم کردہ مضبوط اور قابل اعتماد بنیاد کے ساتھ، دونوں رہنماؤں نے اگلے پانچ سال میں دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے نیز اگلے 15 سال میں نیوزی لینڈ کی طرف سے بھارت میں 20 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کئے جانے کے تعلق سےاعتماد کا اظہار کیا۔
دونوں لیڈروں نے کھیلوں، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے دو طرفہ تعاون کے دیگر شعبوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا بھی خیرمقدم کیا اور بھارت-نیوزی لینڈ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں لیڈروں نے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…