قومی

Prime Minister Modi congratulated on winning 100 medals in Asian Games: وزیر اعظم مودی نے ایشیائی کھیلوں میں 100 میڈل جیتنے پر دی مبارکباد، 10 اکتوبر کو کریں گے استقبال

Prime Minister Modi congratulated on winning 100 medals in Asian Games: ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے 100 میڈل حاصل کرنے کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ 10 اکتوبر کو ہندوستانی دستے کا خیرمقدم کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، “ہر حیرت انگیز کارکردگی نے تاریخ رقم کی اور ہمارے دلوں کو فخر سے منور کر دیا۔

میں 10 اکتوبر کو ایشین گیمز کے اپنے دستے کا خیرمقدم کروں گا اور کھلاڑیوں سے بات کروں گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ بہت پرجوش ہیں کہ ہم نے 100 تمغوں کا کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا، ”ایشین گیمز میں ہندوستان کے لیے ایک اہم کامیابی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں اپنے ان شاندار کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کوششوں سے ہندوستان نے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے 100 ویں میڈل کے ہدف کو چھونے پر، مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ، “… 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وہ مستقبل کے کھلاڑیوں کے لیے ایک نئے میل کا پتھر ثابت ہوںگئے… تاریخ میں ایشیائی کھیلوں کے 72 سال میں، ہمارے کھلاڑیوں نے متعدد عالمی ریکارڈ توڑ کر نئے ایشیائی ریکارڈ بنائے ہیں… پی ایم مودی کے وژن اور ان کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات، اور ہمارے کھلاڑیوں کی محنت اور عزم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہندوستان نے 100 میڈل  جیتے ہیں۔ .. میں ان ایشین گیمز میں تاریخ رقم کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔”

 یہ بھی پڑھیں: اس ہفتے ریلیز ہوئی 3 فلمیں بھی نہیں روک سکی جوان کی کمائی کی رفتار،30 دن بعد بھی SRK کی فلم کر رہی ہے اچھی کمائی

انفرادی کمپاؤنڈ (individual compound archery)تیر اندازی میں چاندی کا تمغہ جیتنے اور ہندوستان کو 100 تمغوں تک لے جانے پر آرچر ابھیشیک ورما کہتے ہیں، “یہ اچھا لگتا ہے… میں نے 2014 میں دو تمغے جیتے اور ایک 2018 میں بھی… ہندوستان بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔  .. ہمیں ہر طرح کا تعاون مل رہا ہے… تیر اندازی بہت اچھی طرح سے ترقی کر رہی ہے… ہم اگلی بار 200 سے زیادہ تمغے جیتنے کی کوشش کریں گے

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

21 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago