قومی

PM Modi World’s most Popular Leader: وزیر اعظم مودی بن گئے دنیا کے سب سے مقبول لیڈر، سروے میں 70 فیصد منظوری کی درجہ بندی

24 جمہوری ممالک میں کیے گئے ایک سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے سب سے مقبول لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ مارننگ کنسلٹ کی جانب سے کیے گئے اس مطالعے میں سات دن کے اوسط جائزوں کی بنیاد پر لیڈرؤں کی مقبولیت ناپی گئی۔ وزیر اعظم مودی نے دیگر 23 ممالک کے لیڈروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جرمن چانسلر سب سے پیچھے

سروے میں جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز کو سب سے کم مقبول لیڈر قرار دیا گیا۔ تقریباً 76 فیصد لوگوں نے ان کے کام کاج پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔ ان کی پوزیشن اتنی کمزور رہی کہ وہ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ جیسے لیڈروں سے بھی کافی پیچھے رہ گئے۔

مرز کی پالیسیوں سے عدم اطمینان

آر ٹی ایل اور فورسا کے سروے میں بھی مرز کی غیر مقبولیت سامنے آئی تھی۔ یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 78 فیصد جواب دہندگان ان کی پالیسیوں سے غیر مطمئن ہیں۔ یہاں تک کہ سابق چانسلر اولاف شولز بھی ان سے زیادہ مقبول رہے۔ جون 2024 میں کیے گئے ایک سروے میں 28 فیصد لوگوں نے شولز کے کام کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

اصلاحات کے وعدے ادھورے

گزشتہ سال اقتدار سنبھالنے کے بعد مرز نے کئی اصلاحات کا اعلان کیا تھا، لیکن رپورٹ کے مطابق یہ وعدے پورے نہیں ہو سکے۔ Deutschlandtrend کے تازہ سروے میں 84 فیصد لوگوں نے ان کے کام کو منفی قرار دیا۔ ان کی پارٹی سی ڈی یو/سی ایس یو اور ایس پی ڈی کی مقبولیت بھی کم ہو گئی ہے۔

دیگر لیڈروں کی پوزیشن

سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو 70 فیصد منظوری کی درجہ بندی ملی۔ ان کے بعد جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ 63 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم آندریج بابیش 55 فیصد اطمینان کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو 75 فیصد عدم اطمینان ملا اور وہ دوسرے سب سے کم مقبول لیڈر بنے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 38 فیصد حمایت کے ساتھ دسویں نمبر پر رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

11 minutes ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

2 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

3 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

4 hours ago