وزیراعظم نریندر مودی نے آج سی بی ایس ای کے بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے مزید کہا، ‘‘یہ آپ کے عزم، نظم و ضبط اور محنت کا نتیجہ ہے۔ آج کا دن والدین، اساتذہ اور دیگر تمام لوگوں کے کردار کو تسلیم کرنے کا بھی ہے جنہوں نے اس حصولیابی میں اپنا تعاون دیا ہے’’۔
وزیر اعظم جناب مودی نے کہا، ‘‘وہ لوگ جو اپنے امتحانات کے نمبروں پر تھوڑا سا مایوس محسوس کرتے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں: ایک امتحان سےکبھی بھی آپ کی اہلیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ آپ کا سفر بہت بڑا ہے اور آپ کی صلاحیتیں مارک شیٹ سے بہت آگے ہیں۔ پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیونکہ بڑی چیزیں آپ کی راہ میں آنے والی ہیں’’۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
پیارے #ایگزام واریئرس،
سی بی ایس ای بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے والے ہر ایک کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! یہ آپ کے عزم، نظم و ضبط اور محنت کا نتیجہ ہے۔ آج کا دن والدین، اساتذہ اور ان تمام لوگوں کے کردار کو تسلیم کرنے کا بھی ہے جنہوں نے اس حصولیابی میں اپنا تعاون دیا ہے۔
امتحانی واریئرز کو آنے والے تمام مواقع میں شاندار کامیابی کے لیے نیک خواہشات!
وہ لوگ جو اپنے امتحانات کے نمبروں پر تھوڑا سا مایوس محسوس کرتے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں: ایک امتحان سےکبھی بھی آپ کی اہلیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ آپ کا سفر بہت بڑا ہے اور آپ کی صلاحیتیں مارک شیٹ سے بہت آگے ہیں۔ پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیونکہ بڑی چیزیں آپ کی راہ میں آنے والی ہیں’’۔
واضح رہے کہ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے آج دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج باضابطہ طور پر جاری کر دیے۔ اس سے قبل سی بی ایس ای نے آج ہی صبح بارہویں جماعت کا نتیجہ بھی جاری کیا تھا۔ 10ویں جماعت کا نتیجہ بھی سرکاری ویب سائٹس اور مختلف پورٹلز پر جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سال دسویں جماعت کے امتحان میں مجموعی طور پر 23 لاکھ 85 ہزار 79 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا، جن میں سے 23 لاکھ 71 ہزار 939 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں سے 22 لاکھ 21 ہزار 636 طلبہ کامیاب قرار دیے گئے، یوں اس سال کا مجموعی پاس فیصد 93.66 رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے 0.66 فیصد بہتر ہے۔
نتائج کے مطابق اس سال لڑکیوں نے بازی ماری ہے، ان کا کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا، جبکہ لڑکوں کا نتیجہ 92.63 فیصد رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرانس جینڈر طلبہ نے بھی 95 فیصد کامیابی حاصل کی، جو کہ لڑکیوں کے برابر ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…
پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…
گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…
دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…
کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…
حکام کے مطابق، سڑکوں کے کئی حصے اب بھی متاثر ہیں، جس کی وجہ سے…