قومی

Delhi Price Hike: دہلی میں پریمیم پٹرول، ڈیزل اور کمرشل سلنڈر کے دام میں اضافہ، جانیے ایندھن کی قیمتوں میں کتنا ہوا اضافہ؟

دارالحکومت دہلی کے گاڑی مالکان اور تاجروں کے لیے نئے مہینے کی شروعات مہنگائی کے جھٹکے کے ساتھ ہوئی ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن (IOCL) نے دہلی میں اپنے پریمیم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی بڑھوتری کا اعلان کیا ہے۔ جہاں ایک طرف عام پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، وہیں دوسری جانب ہائی اینڈ کاروں اور سپر بائیکس میں استعمال ہونے والے پریمیم فیول کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کا براہِ راست اثر ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان پر پڑے گا۔

پریمیم پٹرول کی قیمت کتنی بڑھی؟

پریمیم فیول استعمال کرنے والوں، خاص طور پر لگژری کار اور ہائی پرفارمنس بائیکس رکھنے والوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انڈین آئل نے اپنے پریمیم XP100 پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں XP100 پٹرول کی قیمت 149 روپے سے بڑھ کر سیدھے 160 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ XP100 بھارت کا پہلا 100 آکٹین پریمیم پٹرول ہے، جسے خاص طور پر سپر بائیکس اور ہائی اینڈ انجن والی گاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

پریمیم ڈیزل بھی مہنگا

پٹرول کے ساتھ ساتھ پریمیم ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ انڈین آئل کا پریمیم ڈیزل ویرینٹ Xtra Green ڈیزل، جو کم اخراج اور بہتر مائلیج کا دعویٰ کرتا ہے، اب دہلی کے صارفین کو مہنگا پڑے گا۔ پریمیم ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 1.50 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد Xtra Green ڈیزل کی نئی قیمت 92.99 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ 91.49 روپے فی لیٹر تھی۔ تاہم عام ڈیزل کی قیمتوں میں فی الحال کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کمرشل اور 5 کلو سلنڈر کے دام میں اضافہ

ایندھن کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس کے محاذ پر بھی مہنگائی نے دستک دی ہے۔ حکومت نے 19 کلو والے کمرشل ایل پی جی سلنڈر اور 5 کلو والے چھوٹے سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ منظور کر لیا ہے۔ دہلی میں کمرشل سلنڈر کی قیمت تقریباً 196 روپے بڑھ گئی ہے، جس سے باہر کھانا پینا مہنگا ہو سکتا ہے۔ جبکہ 5 کلو والے چھوٹے سلنڈر کی قیمت میں بھی 51 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گھریلو گیس کی قیمتوں میں دو ہفتہ قبل ہی اضافہ کیا گیا تھا

مہنگائی کے اس دور میں عام صارفین کے لیے  بھی کوئی راحت کی بات نہیں  ہے کیونکہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں دو ہفتے قبل ہی اضافہ کیا گیا تھا۔ تیل کمپنیوں اور حکومت نے مارچ میں طے شدہ قیمتوں کو اپریل میں بھی برقرار رکھا ہے۔ دہلی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 853 سے بڑھ کر اب 913 روپے  ہو گئی  ہے، جبکہ کولکاتا میں 939 روپے، ممبئی میں 912.50 روپے اور چنئی میں 928.50 روپے فی سلنڈر دستیاب ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

4 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

4 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

4 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

5 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

5 hours ago