ممبئی میں جمعرات سے شروع ہونے والے انڈیا اتحاد کے دو روزہ اجلاس کے حوالے سے ایم وی اے کے رہنماؤں نے بدھ کو پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ میٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر کو ہوگا۔سنجے راوت نے کہا کہ چھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور تمام لیڈران جو بنگلورو اور پٹنہ آئے تھے اس میٹنگ میں بھی آئیں گے۔ اجلاس میں 28 جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔ کچھ لیڈر آج آئے ہیں، کچھ لیڈر کل آئیں گے۔مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سلنڈر کی قیمت میں کمی کی ہے۔ جیسا کہ ممتا بنرجی نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی دو میٹنگ کا یہ نتیجہ ہے کہ قیمتیں نیچے آنے لگیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھوٹھاکرے نے کہا کہ وکاس کے ساتھ ہمیں بی جے پی سے آزادی چاہیے، ہماری سوچ الگ الگ ہے مگرمقصد ایک ہے، اسی لئے ہم متحد ہوئے ہیں ۔ اب بی جے پی کو بچانے والا کوئی نہیں ہے،چونکہ اس الائنس کا مقصد ہی بی جے پی کو ہٹانا ہے۔ ہم بھارت ماتا کی حفاظت کیلئے ایک ہوئے ہیں ،تاناشاہی اور جملہ بازی سے آزادی کیلئے ہم تمام پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ خواتین کی حفاظت ہر روز ہونی چاہیے،ان کا خیال ہر روز ہونا چاہیے۔ آج ریاست یا مرکز میں ایسی کوئی حکومت نہیں ہے۔ اگر بی جے پی والے خواتین سے راکھی بندھوانے کا کام کر رہے ہیں تو سب سے پہلے انہیں منی پور کی دو بہنوں ،بلقیس بانو اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کھلاڑیوں سے راکھی بندھوانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے انڈیا اتحاد آگے بڑھے گا وہ گیس مفت دینا شروع کر دیں گے۔ 9 سال میں اپنی بہنوں کو یاد نہیں کیا یہ حکومت خود گیس پر ہے۔ سنا ہے کہ ممبئی میں مہاوتی کی میٹنگ ہے۔ یہ صرف احتجاج کے لیے نہ کریں، ریاست میں خشک سالی کی صورتحال ہے۔ ترقی انگریز بھی کرتے تھے لیکن آزادی چاہیے تھی اس لیے ہم ایک آمر کے خلاف اکٹھے ہوئے ہیں۔
این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا کہ ملک میں ایک سیاسی متبادل بن رہا ہے جوا نتخاب میں بی جے پی کو شکست دینے کے قابل ہے۔ ہم ملکی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی اپنی سیاسی لائن سے اوپر اٹھ کر متحد ہوئے ہیں تاکہ موجودہ ملکی سیاست میں ایک نئے متبادل کو جنم دیا جاسکے۔شرد پوار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام پارٹی سے الگ ہونے والوں کو سبق سکھائے گی۔ اس کے علاوہ مودی نے جلسہ عام میں این سی پی کی بدعنوانی پر انگلی اٹھائی تھی۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ صرف الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔ پوار نے مرکزی حکومت اور مودی کو بھی چیلنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو تحقیقات کریں اور الزامات کو ثابت کریں۔
بھارت ایکسپریس۔
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…