قومی

President of India diwali wish: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو دیا نیک خواہشات کا پیغام

صدر جمہوریہ ہند  دروپدی مرمو نے اتوار کے روز دیوالی کی شام میں ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا، ’’دیوالی کے پوتر موقع پر میں بھارت اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام بھارتیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔‘‘ ہندو مذہب کے سب سے مقبول تہواروں میں سے ایک، دیوالی جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار اندھیرے پر روشنی، جہالت پر علم اور برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت بتایا جاتا ہے۔

دیوالی باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام

پورے ملک میں جوش و جذبے سے منایا جانے والا دیوالی کا یہ پوتر تہوار باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ اس دن ہندو عقیدمند دیوی لکشمی کی پوجا کرتے ہیں، جو دولت اور خوشحالی کی دیوی مانی جاتی ہیں۔ خوشی کا یہ تہوار خود احتسابی اور خود کی اصلاح کا موقع بھی ہے۔ یہ تہوار محروم اور ضرورت مند افراد کی مدد و حمایت کرنے اور ان کی زندگی میں خوشی لانے کا بھی پیغام دیتا ہے۔میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ دیوالی کو محفوظ، ذمہ دارانہ اور ماحول دوست طریقے سے منائیں۔ یہ دیوالی سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔

نتیش کمار نے دیوالی کو روشنی کی علامت قرار دیا

وہیں، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے روشنی کے تہوار دیوالی پر ریاست اور ملک کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی اندھیرے پر روشنی، جہالت پر علم اور برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ یہ اندھیرے سے روشنی کی طرف بڑھنے کا عہد اور روشنی کا عظیم تہوار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیوالی کو باہمی بھائی چارے، ہم آہنگی اور خوشی کے ساتھ منائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

11 minutes ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

2 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

3 hours ago