قومی

President Murmu expressed grief: صدر مرمو نے آر سی بی کے جشن کے دوران بھگڈر میں اموات پر کیا اظہارِ افسوس، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی لیا نوٹس

صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب بھگدڑ میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اس سانحے کو ’’حیران کن اور دل دہلا دینے والا‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں صدر مرمو نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بنگلور کے ایک اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے المناک واقعے میں جانوں کا ضیاع حیران کن اور دل دہلا دینے والا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے لیے میری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔‘‘

ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی لیا نوٹس

دریں اثنا اور بھی کئی لیڈران اور سیاسی و سماجی کارکنا نے اس دردناک سانحے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ وہ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے صدمے میں ہیں اور غم زدہ ہیں۔ انھوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) کے رکن پرینک کانونگو نے کہا کہ کرناٹک میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ میں معصوم لوگوں کی موت بہت تکلیف دہ ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، تحقیقات کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ زخمیوں اور مرنے والوں کی تفصیلات براہ راست ان کے ساتھ شیئر کریں تاکہ متاثرین کے لیے انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

IND Vs NZ Test Series: نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ہندوستانی اوپنرز کا 32 سال بعد بڑا کارنامہ، راہل اور جیسوال نے بنائے کئی ریکارڈ

گزشتہ دو سال سے ہندوستانی ٹیسٹ اوپننگ جوڑی ٹیم کو اچھی شروعات تو دے رہی…

1 minute ago

Trump Postpones Potential Attack on Iran: ایران پر حملے کا فیصلہ نئے سال تک ٹالا، ٹرمپ بولے: ایران گیس اور حیاتیاتی ہتھیاروں پر غور کر رہا ہے

 ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں…

2 hours ago

Cyclone Alert: اگلے 8 گھنٹوں میں 12 ریاستوں میں طوفان کا الرٹ! موسلا دھار بارش اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ہوائیں

موسم کی تازہ پیش گوئی کے مطابق پنجاب کے برنالہ، چندی گڑھ، موہالی، پٹھان کوٹ،…

3 hours ago