قومی

Eid-ul-Adha: صدر جمہوریہ مرمو نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، کہا-یہ تہوار قربانی اور اعلیٰ انسانی اقدار کی علامت

صدر دروپدی مرمو نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور سبھی سے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں خلوص اور لگن کی اقدار کو اپنا کر ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔ صدر جمہوریہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر مرمو نے کہا کہ یہ تہوار قربانی، ایمان اور انسانی اقدار کی علامت ہے۔

صدر جمہوریہ کے دفتر نے جاری کیا بیان

مرمو نے کہا ’’یہ معاشرے میں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کا پیغام پھیلاتا ہے۔ آئیے ہم اپنی زندگیوں میں خلوص اور لگن کی اقدار کو اپنا کر ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام ساتھی شہریوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کل ادا کی جائے گی عیدالاضحیٰ کی نماز

واضح رہے کہ عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی ہے اور ہندوستان میں عیدالاضحیٰ کل یعنی ہفتے کے روز ہے۔ اس موقع پر مسلمان اللہ کی راہ میں قربانی دیتے ہیں اور اس قربانی کے حصوں کو غریبوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کرتے ہیں، جو کہ انسانیت اور اخوت و محبت کی بہترین مثال ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

2 hours ago