قومی

President Murmu & PM Modi Welcome Angolan President: صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں رسمی اعزاز کے ساتھ کیا انگولہ کے صدر لارینسو کا استقبال

انگولہ کے صدر لارینسو کا ہفتہ کو راشٹرپتی بھون کے صحن میں رسمی طور پر گارڈ آف آنر کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اس تقریب میں صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت دیگر سینئر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر لارینسو ایک روز قبل ریاستی دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے، جس میں سینئر وزراء، حکام اور کاروباری نمائندے شامل ہیں۔

وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے ہوائی اڈے پر کیا پرتپاک استقبال

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اطلاع دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس دورے کو ہندوستان-انگولہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ وہیں صدر لارینسو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان کا ہندوستان کا یہ سرکاری دورہ 38 سالوں میں کسی انگولہ صدر کا پہلا دورہ ہے اور ہندوستان-انگولہ دوستی اور تعاون کے رشتوں کو مزید تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انhوں نے ہندوستانی عوام کی طرف سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کا بھی دلی شکریہ ادا کیا۔ یہ دورہ 1985 میں ہندوستان اور انگولہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، ترقی اور سفارتی تعاون میں مضبوط تعلقات استوار کیے ہیں۔ انگولہ اس وقت 2025 کے لیے افریقی یونین کے چیئر کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

کلیدی شعبوں میں متوقع معاہدے

امکان ہے کہ صدر لارینسو اپنے دورے کے دوران متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے، جن میں روایتی ادویات، زراعت اور ثقافتی تعاون شامل ہیں۔ ان معاہدوں کا مقصد ان شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنا ہے جو دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور ترقی اور اختراع کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیتے ہیں۔ ہندوستان اور انگولہ کے درمیان دو طرفہ تجارت 2023-24 میں $4.192 بلین تک پہنچ گئی ہے۔ دونوں ممالک بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون کرتے ہیں اور اقوام متحدہ جیسے فورمز میں مسلسل ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago