قومی

Atal Bihari Vajpayee: صدر اور وزیر اعظم پہنچے ‘سدیو اٹل’، سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو پیش کی خراج عقیدت

Atal Bihari Vajpayee: ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی پانچویں برسی کے موقع پر بی جے پی نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس میں سابق بی جے پی لیڈر کو یاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر بی جے پی کے سبھی بڑے لیڈر پہنچ رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار بی جے پی نے برسی کے پروگرام میں این ڈی اے کے ارکان کو مدعو کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور تمام بڑے بی جے پی لیڈر واجپائی کی برسی پر منعقد اس پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹل سمادھی پر پہنچ کر پھول چڑھائے اور سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس پروگرام میں صدر دروپدی مرمو بھی نظر آئیں، انہوں نے بھی اس موقع پر واجپائی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

این ڈی اے کے سبھی لیڈر پہنچ رہے ہیں

بی جے پی کی طرف سے دعوت نامہ ملنے کے بعد این ڈی اے کے تمام بڑے لیڈر بھی اس برسی کے پروگرام میں پہنچ رہے ہیں۔ این ڈی اے حلقوں کے لیڈر جیتن رام مانجھی، سدیش مہتو، تھمبی دورئی، شیو سینا کے راہل شیوالے، پرفل پٹیل، اگاتھا سنگما، انوپریہ پٹیل نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ این ڈی اے کے کچھ دیگر رہنما بھی اس پروگرام میں پہنچ سکتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی پانچویں برسی پر ان کی سمادھی ‘سدیو اٹل’ پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اٹل بہاری واجپائی کی بیٹی نمیتا بھٹاچاریہ اور داماد رنجن بھٹاچاریہ بھی پروگرام میں پہنچے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر بھی برسی کے پروگرام میں پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں- Nehru Memorial: نہرو میموریل میوزیم کا نام تبدیل، اب کہلائے گا پی ایم میوزیم

بہار کے وزیر اعلیٰ اور این ڈی اے کے سابق حلیف نتیش کمار بھی اٹل بہاری واجپائی کی سمادھی پر جانے کے لیے دہلی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ان کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

India vs Zimbabwe 2nd T20: آویش خان نے برپایا قہر،ابھیشیک-گائیکواڈ نے کی طوفانی بلے بازی،زمبابوے کو 100رنوں سے ہرایا

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 234 رنز بنائے۔…

14 seconds ago