قومی

Actor Sharman Joshi presented the Uday Excellence Award: مکونس پری اسکول کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد،فلم اداکار شرمن جوشی نے دیا اُدے ایکسیلینس ایوارڈ

غازی آباد میں ملک کے معروف پلے اسکول مکونس پری اسکول کی جانب سے سالانہ ایوارڈ تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ادارے کے تمام بزنس پارٹنرز کو ان کی خدمات اور کارکردگی کے اعتراف میں اُدے ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی مشہور فلم اداکار اور تھری ایڈیٹس شہرت یافتہ شرمن جوشی تھے، جنہوں نے مختلف ایوارڈز پیش کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مکونس پری اسکول کے ڈائریکٹر وجے اگروال نے ادارے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور بزنس پارٹنرز کو بتایا کہ کس طرح مکونس نے تعلیمی شعبے میں اپنی ایک مضبوط پہچان قائم کی ہے۔ انہوں نے آئندہ منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کیں اور کہا کہ ادارہ آنے والے وقت میں مزید شہروں تک اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے جا رہا ہے۔

تقریب کے دوران غازی آباد کے کراسنگ ریپبلک علاقے میں واقع مکونس پلے اسکول اوم وہار اور جی ایچ سات برانچ کو نمایاں کارکردگی پر نوبل نیویگیٹر ایوارڈ اور آل ڈے ایوری ڈے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ادارے کی ڈائریکٹر شویتا شکلا اور سپراجے اگروال نے وصول
کیا۔

اس موقع پر کراسنگ ریپبلک کی سینٹر ہیڈ رشیدہ اور اوم وہار برانچ کی ہیڈ ڈاکٹر آستھا پانڈے بھی موجود رہیں، جب کہ برانچ آپریشن مینیجر راکھی جھا کی موجودگی نے پروگرام کو مزید وقار بخشا۔ تقریب کا ماحول جوش و خروش سے بھرپور رہا اور شرکاء نے مکونس پری اسکول کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India-Somalia Relations: بھارت اور صومالیہ کے درمیان پہلی خارجہ دفتر سطح کی بات چیت، سمندری قزاقی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

موغادیشو میں دونوں ممالک کی اہم میٹنگ، جہازوں کے اغوا اور ملاحوں کے تحفظ کے…

4 minutes ago

Prayagraj Metro Project: پریاگ راج میں جلد دوڑے گی میٹرو، 12 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے میں بنیں گے 45 اسٹیشن

پریاگ راج میں 60 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کا خاکہ تیار کر لیا گیا…

20 minutes ago

Lok Sabha MP Mala Roy Faces Protests: کولکاتا میں چھٹھ پوجا پروگرام کے دوران رکن پارلیمنٹ مالا رائے کی مخالفت، مظاہرین نے لگائے ’چور چور‘ کے نعرے

ٹالی گنج علاقے میں مظاہرین نے رکن پارلیمنٹ کو گھیرا، مالا رائے نے الزامات مسترد…

52 minutes ago