قومی

G-20 Meeting: جی-20 میٹنگ کے لئے کشمیر وادی میں تیاریوں کو دی جا رہی ہے حتمی شکل، سیکورٹی میں تعینات ہوں گے این ایس جی کمانڈو

G-20 Meeting in Jammu and Kashmir: جموں وکشمیرمیں ہونے والی جی-20 میٹنگ کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 23 مئی کو یہ میٹنگ ہوگی، اس کے لئے 22 کو جی-20 کے سبھی نمائندے سری نگر پہنچیں گے۔ اس میٹنگ کے لئے مقام کے تحفظ کے لئے سمندری اور این ایس جی کمانڈو تعینات کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سری نگرمیں اہم سڑکوں کے ساتھ اہم جنکشن پرگشت ٹیم تعینات کئے جائیں گے، ساتھ ہی اینٹی ڈرون تکنیک بھی لگائی جائے گی۔

ذرائع نے ڈکن ہیرالڈ اخبارکو بتایا کہ جموں وکشمیرکے اعلیٰ سیکورٹی افسران نے وادی میں جی-20 نمائندے کے لئے سیکورٹی اوردیگرانتظامات کے لئے ایک مرکزی ٹیم کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جہاں میٹنگ ہونی ہے۔ پولیس کی ایک پریس ریلیزمیں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہاں سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں کشمیر علاقہ کے ایڈیشنل پولیس جنرل ڈائریکٹر وجے کمار نے  ذخائر کے آس پاس مضبوط تحفظ فراہم کرنے کے لئے سمندری کمانڈو تعینات کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چین کو چھوڑ کرسبھی ممالک کے نمائندے ہوں گے شامل

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چین کے علاوہ تقریباً تمام جی-20 ممالک کے نمائندے 23 مئی کو سری نگرمیں سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ جی 20 کے نمائندے 22 مئی کو سری نگر پہنچیں گے اورگروپ کی میٹنگ 23 مئی کو ہوگی۔ مندوبین کو 24 مئی کو ڈل جھیل سمیت سری نگر کے اہم سیاحتی مقامات پر لے جایا جائے گا، جہاں وہ شکارا کی سواری کے عالوہ دیگر کچھ مقامات کے بعد شمالی کشمیرمیں اسکی-ریزارٹ گلمرگ کا بھی دورہ کریں گے۔ اخبار نے بتایا کہ وہ 25 مئی کو نئی دہلی واپس آئیں گے۔

تیاریوں کو دی جا رہی ہے حتمی شکل

ایک سینئرپولیس افسرنے رائزنگ کشمیرکو بتایا کہ سری نگر میں جی-20 اجلاس سے قبل سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے نگرانی کے لئے اعلیٰ درجے کے ڈرون اورسی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ پندوستان کے وزیر داخلہ امت شاہ نے حال ہی میں سری نگرمیں ہونے والے جی-20 اجلاس کی سیکورٹی کی صورتحال اورتیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام ایجنسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایونٹ کی کامیابی کے لئے مربوط اندازمیں کام کریں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

34 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago