قومی

Sexual Exploitation Alligation against MLA Piyush Ranjan- Nishad: یوپی کے رکن اسمبلی پر لگا آبروریزی کا الزام- متاثرہ بیوٹیشین نے کہا- فیس کے بدلے چکانی پڑی قیمت، مبینہ آڈیو-ویڈیو وائرل

Prayagraj: ایک نوجوان خاتون نے پریاگ راج کے بی جے پی رکن اسمبلی پرجنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ جیسے ہی یہ معاملہ سوشل میڈیا پروائرل ہوا، یہ یوپی کی سیاست میں بحث کا موضوع بن گیا۔ لڑکی نے پریاگ راج کے کرچھنا سے ایم ایل اے پیوش رنجن نشاد (MLA Piyush Ranjan Nishad) پر یہ سنگین الزام لگایا ہے۔ وائرل ہونے والے شکایتی خط کے مطابق، الزام لگانے والی متاثرہ خاتون ایک بیوٹی پارلر چلاتی ہے۔ یہی نہیں ذرائع کے مطابق متاثرہ نے حکام کو خط بھیج کراپنی شکایت درج کرائی ہے۔ اس معاملے میں لڑکی کے ‍‍ذریعہ سی ایم ونڈو پر بھی شکایت درج کرانے کی بات بھی کہی جارہی ہے۔

ایم ایل اے پرمتاثرہ کا الزام
میڈیا رپورٹس کے مطابق، الزام لگانے والی لڑکی پیشے سے بیوٹیشن ہے اور پریاگ راج کے نینی علاقے میں رہتی ہے۔ اپنے شکایتی خط میں الزام لگاتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’’پچھلے سال 5 ستمبر 2022 کو وہ اپنے پیشے سے متعلق ایک کورس کرنے لکھنؤ گئی تھی۔ اس دوران وہ مدد کے لئے ایک دوست کے ساتھ ایم ایل اے (رکن اسمبلی) کے پاس گئی۔ لڑکی نے ایم ایل اے پر نشہ پلا کرجنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ وہ کہتی ہیں، ’’ایم ایل اے پیوش رنجن نشاد نے کولڈ ڈرنک میں کوئی نشہ آورچیزملا کرمجھ پر جنسی حملہ کیا۔‘‘ لڑکی کا کہنا ہے کہ ایم ایل اے نے اس کی زندگی سے کھلواڑکیا ہے۔

مبینہ ویڈیو اور آڈیو وائرل
سوشل میڈیا پراسی معاملے سے متعلق تین سیکنڈ کا ویڈ یو بھی  وائرل ہو رہا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ برہنہ (نیوڈ) نظرآنے والا شخص کرچھانا کے مبینہ ایم ایل اے ہیں، جن پر متاثرہ نے الزام لگایا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ اور ایم ایل اے کے درمیان مبینہ بات چیت سے متعلق تین آڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔ آڈیومیں متاثرہ اورمبینہ ایم ایل اے جس طرح سے بات کر رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ ایم ایل اے متاثرہ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
ایم ایل اے نے دیا تھا فلیٹ

تمام میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایم ایل اے نے لڑکی کے لئے پیسوں سے لے کررہائش تک کا انتظام کیا تھا۔ لڑکی نے خود مبینہ طورپرالزام لگایا ہے، “بیوٹیشن سے متعلق کورس میں داخلہ کے لئے ایم ایل اے نے 60 ہزار روپئے کی فیس بھی ادا کی تھی۔ اس کے علاوہ لکھنو میں رہنے کے لئے کرایے پر ایک فلیٹ لے کر بھی لڑکی کو دیا تھا۔“ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ ایم ایل اے نے اسے نشہ آور چیزملا کر کولڈ ڈرنک پلا کر دو دن تک اس کی آبروریزی کی۔ اس کے بعد ایم ایل اے پیوش رنجن نے اس کے انسٹی ٹیوٹ سے اس کورس کی ڈگری دلانے کے بعد اسے  اپنی گاڑی اورڈرائیورکے ساتھ پریاگ راج واپس بھیج دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

5 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

24 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

25 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

25 mins ago