قومی

Parvesh Shukla’s house was demolished by a Bulldozer: آدیواسی کے چہرے پر پیشاب کرنے والے پرویش شکلا کا گھر بلڈوزر سے منہدم، سیدھی میں ایسے ہوئی کارروائی

Pravesh Shukla Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں ایک آدیواسی کے چہرے پر پیشاب کرنے کے ملزم بی جے پی کارکن پرویش شکلا کے خلاف شیو راج حکومت نے سخت کارروائی کی ہے۔ پرویش شکلا کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان حکومت نے اس پر این ایس اے لگانے کے احکامات دیئے تھے، جس کے بعد منگل کی دیر رات اسے گرفتارکرلیا گیا۔ وہیں اس کے گھرپربلڈوزرچلا دیا گیا۔ پرویش شکلا کا گھرمنہدم کئے جانے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔

اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح انتظامی دستے نے قبائلیوں پرپیشاب کرنے والے پرویش شکلا کے گھرکومسمارکیا۔ کارروائی کے دوران ایس ڈی ایم نیلمبر مشرا، پٹواری اور70 سے زیادہ پولیس اہلکارموقع پرموجود تھے۔ اسی وقت ملزم پرویش شکلا کی ماں اورخالہ گھرکو بلڈوزرسے منہدم ہوتے دیکھ کر بے ہوش ہوگئیں۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا علاج کیا۔ ملزم کی ماں نے روتے ہوئے کہا کہ بیٹے نے غلط کیا ہے تو سزا دو، میرا گھرمت گراؤ۔ یہ ہم نے بڑی مشکل سے بنایا ہے۔

پولیس کی موجودگی میں گھر منہدم

پرویش شکلا کا گھرمنہدم کئے جانے کے دوران وہاں لوگوں کی بھیڑ مصروف ہوگئی تھی، کچھ لوگ کارروائی میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے، لیکن انتظامیہ کی ٹیم بلڈوزر اور جے سی بی سے مکان کو منہدم کرنے میں مصروف رہی۔ ایک افسر نے بتایا کہ ملزم پرویش شکلا کے خلاف این ایس اے لگایا گیا ہے اور اس نے جو کیا اس کی سزا دینے کے لئے ہی اس کا گھر منہدم کیا گیا۔

ایک جے سی بی خراب ہوتے ہی دوسری جے سی بی آئی

سیدھی میں سہاول ایس ڈی ایم آرپی ترپاٹھی نے میڈیا اہلکاروں سے بات چیت میں کہا کہ یہاں ملزم کے مکان میں کئے گئے تعمیرمیں سے تقریباً ایک تہائی حصہ غیرقانونی ہے، اس لئے اسے منہدم کیا گیا ہے۔ وہیں محکمہ محصولات کے افسر سوربھ مشرا نے کہا کہ 400 اسکوائر فٹ میں بنے غیرقانونی حصے کو منہدم کردیا گیا۔ مکان توڑتے وقت ایک جے سی بی خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد دوسری جے سی بی منگوائی گئی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Karnataka Politics: کرناٹک بی جے پی صدر بی وائی وجیندر نے امت شاہ سے کی ملاقات، ’بلاری چلو‘ یاترا پر ہوئی گفتگو

وجیندر نے مرکزی وزیر داخلہ کو پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور کرناٹک حکومت کے خلاف…

12 minutes ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، کانگریس امیدوار ملن پردھان 3 اکتوبر تک بھیجے گئے جیل، نہیں چلا سکیں گے انتخابی مہم؟

پولیس کے مطابق ملن پردھان کو پرانے مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔…

12 minutes ago

Trump Extends H1b Visa Fee: ویزا قوانین کے حوالے سے امریکہ کا ایک اور اہم اقدام، جانیے کس قاعدے کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی

بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اور امریکی کمپنیوں پر کیا ہوگا اثر؟ موجودہ ویزا ہولڈرز اور…

42 minutes ago

Asian Games 2026 Opening Ceremony: شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ایشین گیمز 2026 کا آغاز، منو بھاکر اور پون سہراؤت نے شان سے لہرایا ترنگا

ناگویا کے میزُوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں 20ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،…

49 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کے لیے تیار بھارتی شوٹنگ ٹیم، منو بھاکر پر رہیں گی نظریں

آئیچی-ناگویا ایشین گیمز میں بھارت کے 30 نشانے باز لیں گے حصہ، رائفل، پسٹل اور…

1 hour ago