کلکی دھام کے پیٹھادھیشور اچاریہ پرمود کرشنم نے ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ اویسی صاحب اسلام میں جھوٹ بولنا حرام ہے،اور آپ سنبھل کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں کہ سنبھل کے مسلمان ہجرت کررہے ہیں ۔ملزمین کےفرار ہونے کو ہجرت کہنا جائز نہیں ہے۔ اس پر تو آپ کے خلاف فتویٰ جاری ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اپنےایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ سنبھل سے مسلمان ڈر کے مارے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں ۔ اویسی کے بقول سنبھل میں خوف اور جبر کا ایسا ماحول بنا ہوا ہے کہ لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ حکومت کو سنبھل کے مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کرنا ہوگا اور انہیں اجتماعی سزا دینا روکنا ہوگا، اعتماد سازی کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں۔ مودی اور بی جے پی نے بار بار جھوٹی افواہیں پھیلائیں کہ ہندو کچھ علاقوں سے ‘ہجرت’ کر رہے ہیں، ہر بار یہ جھوٹی ثابت ہوئی۔ یہاں پولیس اور انتظامیہ خود تسلیم کر رہی ہے کہ مسلمانوں کو ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے، پھر حکومت کیوں خاموش ہے؟ اب اچاریہ پرمود کرشنم نےاسی بیان پر پلٹ وار کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…