قومی

Praising RSS from Red Fort Insults Freedom Fighters: ’’لال قلعے کی فصیل سے آر ایس ایس کی تعریف کرنا مجاہدینِ آزادی کی توہین ہے‘‘، اسدالدین اویسی نے پی ایم مودی پر لگایا آزادی کی تاریخ بدلنے کا الزام

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے کے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) کی تعریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر وزیر اعظم کو آر ایس ایس کی ستائش کرنی تھی تو ناگپور میں، جہاں سنگھ کا صدر دفتر واقع ہے، بطور سویم سیوک کرتے، نہ کہ لال قلعے سے بطور وزیر اعظم۔ اویسی نے کہا کہ ’’یومِ آزادی کی تقریر میں آر ایس ایس کی تعریف کرنا آزادی کی جدوجہد کی توہین ہے۔ آر ایس ایس اور اس کے نظریاتی ساتھی انگریزوں کے وفادار تھے۔ انھوں نے کبھی بھی آزادی کی تحریک میں حصہ نہیں لیا بلکہ انھوں نے انگریزوں سے زیادہ تو گاندھی جی نفرت تھی۔‘‘ اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا یہ اقدام آر ایس ایس کے کردار کو آزادی کی تحریک میں جائز اور باوقار دکھانے کی کوشش ہے، حالاں کہ یہ تنظیم کبھی آزادی کی جدوجہد کا حصہ نہیں رہی۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ آر ایس ایس کی سوچ ہندوستانی آئین کی اقدار—مساوات، شمولیت اور جمہوریت—سے متصادم ہے۔ اویسی نے کہا کہ ’’ہندوتوا کا نظریہ اخراج پر مبنی ہے اور ہمارے آئین کی روح کے خلاف ہے۔ اگر مودی جی کو آر ایس ایس کی تعریف ہی کرنی تھی، تو بطور سویم سیوک ناگپور جا کر کرتے، لال قلعے سے بطور وزیر اعظم کیوں؟‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی نے ہمیں ایک بار پھر یاد دلایا ہے کہ ہمیں اپنی اصل تاریخ پڑھنی ہوگی اور اصل ہیروز کو یاد رکھنا ہوگا۔ ورنہ وہ دن دور نہیں جب بزدلی کو بہادری بنا کر پیش کیا جائے گا۔‘‘

اویسی نے آر ایس ایس کے ماضی کی جانب اشارہ کیا، جب 1948 میں گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے آر ایس ایس سے تعلق کی وجہ سے اس تنظیم پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ بعد میں سنگھ کے رہنما ایم ایس گولوالکر کے آئین سے وفاداری کے عہد کے بعد یہ پابندی ہٹائی گئی۔ اویسی نے کہا کہ ’’چین ہمارا سب سے بڑا بیرونی خطرہ ہے، لیکن اس سے بڑا خطرہ وہ نفرت اور تفریق ہے جو سنگھ پریوار ہمارے ملک کے اندر پھیلا رہا ہے۔ ان طاقتوں کو شکست دے کر ہی آزادی کی اصل حفاظت ممکن ہوگی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

55 seconds ago

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

2 hours ago