قومی

PM Modi Sends Clear Message to US: پی ایم مودی نے لال قلعے سے امریکی ٹیرف پر دیا واضح پیغام، کہا-بھارت اپنے کسانوں کے مفادات کی ہر قیمت پر کرے گا حفاظت

وزیرِاعظم نریندر مودی نے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت اپنے کسانوں، مویشی پالنے والوں اور ماہی گیروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گا۔ انھوں نے امریکی ٹیرِف کی دھمکیوں کے درمیان دنیا کو ایک سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے کسان ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں اور ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیرِاعظم نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ بھارت کی خود انحصاری کی بنیاد کسانوں کی قربانیوں پر رکھی گئی ہے۔ انھوں نے یاد دلایا کہ برطانوی نوآبادیاتی نظام نے بھارت کو غربت میں دھکیل دیا تھا، لیکن وہ کسان ہی تھے جنھوں نے ملک کو غذائی تحفظ فراہم کیا اور اناج کے ذخائر بھرے۔ وزیرِاعظم مودی نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ بھارت آج دودھ، دال اور جوٹ کی پیداوار میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، جب کہ چاول، گندم، کپاس، پھل اور سبزیاں پیدا کرنے میں دوسرا مقام رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کا زرعی برآمدی حجم 4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جو عالمی منڈی میں بھارت کی مضبوط موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

دریں اثنا پی ایم مودی نے کسانوں کے لیے شروع کی گئی اسکیموں جیسے ’’پی ایم کسان سمّان ندھی‘‘، بارش کے پانی کے ذخیرے، آبپاشی منصوبوں، معیاری بیجوں کی فراہمی اور بروقت کھاد مہیا کرنے جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سب نے دیہی بھارت کا اعتماد مضبوط کیا ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انھوں پھر واضح کیا کہ ’’کسانوں، مویشی پالنے والوں اور ماہی گیروں کے مفادات کے خلاف کوئی بھی پالیسی آئے، تو مودی اُس کے سامنے دیوار بن کر کھڑا ہوگا۔‘‘

یہ خطاب ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ بھارت کے زرعی اور ڈیری سیکٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ بھارت کے انکار پر امریکی صدر نے 50 فیصد ٹیرِف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم بھارت اب بھی اپنے فیصلے پر قائم ہے اور کسانوں کے مفادات پر کوئی سودے بازی نہ کرنے کے عزم پر ڈٹا ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

2 hours ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

2 hours ago