قومی

Jungle raj in Delhi, people feeling unsafe, says CM Arvind Kejriwal: دہلی میں ‘جنگل راج’، قائم، لوگ غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں: کیجریوال

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز  قومی راجدھانی کے پرگتی میدان کے قریب انڈر پاس پر لوٹ مار کے واقعہ کے پس منظر میں نظم و نسق کے مدعے پر مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب دہلی جی۔20 اجلاس کی تیاری کر رہی ہے تو ایسے وقت میں یہاں ‘جنگل راج’ قائم ہو گیا ہے۔ کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو اگر یہاں امن و امان کی ذمہ داری دے دی جائے تو وہ اسے ملک کا سب سے محفوظ شہر بنا دے گی۔

بندوق کی نوک پر لوٹے گئے دو لاکھ روپے

واضح رہے کہ پرگتی میدان کے قریب انڈر پاس میں چار موٹر سائیکل سواروں نے ایک ڈیلیوری ایجنٹ اور اس کے ساتھی سے بندوق کی نوک پر دو لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔ سنیچر کے روز پیش آئے اس واقعے کے سلسلے میں اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بتا دیں کہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مرکزی حکومت کے پاس دہلی میں امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔

دہلی میں لوگ غیر محفوظ

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرگتی میدان انڈر پاس کے قریب چار لوگوں نے لوٹ مار کو انجام دیا۔ جی۔20 سربراہی اجلاس انڈر پاس کے قریب ہوگا۔ دہلی میں لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ہے ‘جنگل راج’۔” انہوں نے ایک اور واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا، “دہلی میں کیا ہو رہا ہے؟ کیا قومی راجدھانی میں امن و امان کی صورتحال ایسی ہونی چاہیے؟”

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں مہنگی نہیں ہوگی بجلی، کیجریوال حکومت نے کہا- یہ سہ ماہی عمل، قیمتوں پر نہیں پڑے گا فرق

عآپ حکومت کے کام کاج میں مداخلت کا الزام

  واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے گزشتہ ہفتے ایک دوسرے پر قومی راجدھانی میں امن و امان کا الزام لگاتے ہوئے خط ارسال کیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر پر عآپ حکومت کے کام کاج میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کیجریوال نے کہا، “موجودہ (امن و قانون) کی صورتحال کے لیے صرف ایک وجہ ذمہ دار ہے اور وہ یہ ہے کہ مرکز اور لیفٹیننٹ گورنر اپنی تمام تر توانائیاں دہلی سرکار کے کام کو روکنے میں لگا رہے ہیں۔” انہوں نے کہا،” وہ ہمارے اسکولوں، محلہ کلینک، پانی کی فراہمی اور بجلی سے متعلق کاموں کو روکنے کے طریقوں کے بارے میں سچتے رہتے ہیں۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں اور اپنا کام کریں۔ اگر وہ امن و امان نہیں سنبھال سکتے تو یہ ذمہ داری ہمیں دیں۔ ہم دہلی کو ملک کا سب سے محفوظ شہر بنائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

47 seconds ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

25 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

29 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

48 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago