نئی دہلی :دہلی کی مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں ہائی کورٹ میں خود اپنا مؤقف پیش کرنے پر اروند کیجریوال سوالوں کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔ اس پر دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے اروند کیجریوال پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آج کل وہ خود کو وکیل کی طرح پیش کر رہے ہیں اور اپنے دفاع میں عدالتوں کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو نظر انداز کیا ہے۔ جب فیصلے ان کے حق میں آتے ہیں تو وہ خود کو سب سے بہتر قرار دیتے ہیں، لیکن آج آخر ایسا کون سا خوف ہے کہ وہ عدلیہ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی عوام کو عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے اور آخرکار انصاف ضرور ملے گا۔
ریکھا گپتا نے مزید کہا کہ میں آج دہلی کی عوام سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ شخص جس نے ہمیشہ جمہوریت کی بے حرمتی کی، سرکاری ایجنسیوں پر انگلی اٹھائی اور جو بھی ان کے خلاف دو لفظ بولتا تھا، اسے کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا تھا۔ جب بھی ان کے خلاف کوئی بات سامنے آئی، انہوں نے اس پر سخت ردعمل دیا۔”جب فیصلہ آیا تو…”
یہ بھی پڑھیں: امریکہ-ایران مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع، اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کے باوجود رابطے برقرار، جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے پیش رفت کی امید
راؤز ایونیو کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے ریکھا گپتا نے کہا کہ جب فیصلہ آپ کے حق میں آیا تو آپ نے تعریفوں کے تمغے پہنا دیے اور کہا کہ اس سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا، لیکن آج آپ نے عدلیہ کی طرف انگلی اٹھانا شروع کر دی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈرریکھا گپتا نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس کے پاس کوئی حساب کتاب نہیں، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بات مانی جائے۔ دہلی کی عوام ان کا یہ رویہ دیکھ رہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ انصاف ہو کر رہے گا، وہ عوام کے مجرم ہیں اور عوام بھی انصاف کر کے رہے گی۔
بھار ت ایکسپریس اردو
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 48000 کروڑ روپے کی لاگت والا یہ منصوبہ آسام میں…
اڈانی احمد آباد مریاتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفشل جرسی جاری کر دی گئی۔ احمد…
پتنجلی یوگ پیٹھ پہنچنے پر سوامی رام دیو جی نے انتہائی احترام اور سادگی کے…
جیت اڈانی نے کہا، ’’اگرچہ وہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیں، لیکن کئی بار ان…
احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ’’حکومت…