قومی

’اگرپی ایم مودی ٹرمپ کوجھوٹا کہیں توپوری سچائی سامنے آجائے گی‘، راہل گاندھی کا بڑا الزام، پرینکا گاندھی نے بھی اٹھایا سوال

نئی دہلی: امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان-پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرنے کے دعووں سے متعلق کانگریس لیڈرراہل گاندھی اورپرینکا گاندھی نے مودی حکومت پرسخت حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی صاف نہیں کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ وہ خود بول نہیں پا رہے ہیں۔ وہیں، پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی اورایس جے شنکر کے بیان گول مول ہیں اور انہیں صاف کہنا چاہئے کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ہندوستان اورپاکستان کی حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے سے متعلق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلسل کئے گئے دعووں سے ہندوستان میں سیاسی بیان بازی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایسے میں ایک بارپھراس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے وزیراعظم مودی پرتنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی پرسخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے صاف نہیں کہا کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ وہ خود بول نہیں پا رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کی تنقید

راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگروزیراعظم مودی بولیں گے توٹرمپ سچ سامنے لا دیں گے، اس لئے مودی خاموش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنی تجارتی ڈیل کے لئے وزیراعظم مودی پردباؤ بنا رہے ہیں اور دیکھنا ہوگا کہ یہ ڈیل کیسی بنتی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کیا کہا؟

راہل گاندھی کے بعد کانگریس لیڈرپرینکا گاندھی نے بھی وزیراعظم مودی پرڈونالڈ ٹرمپ کے دعووں سے متعلق سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی اوروزیرخارجہ ایس جے شنکرکے بیان گول مول ہیں۔ انہوں نے طنزکرتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں صاف صاف کہنا چاہئے کہ امریکی صدر جھوٹ بول رہے ہیں۔ دیکھا جائے تو پارلیمنٹ میں آپریشن سندوراورپہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق چل رہی بحث کے دوران کانگریس لیڈران کی یہ تنقید مودی حکومت کی امریکہ کے تئیں نرم رخ پرسوال اٹھاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago