بہار کی سیاست ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تبصروں کے بعد اب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نشانے پر لیا گیا ہے۔ کانگریس کی خاتون رہنما شیلی ونود کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ عوامی جلسے کے دوران نتیش کمار کی نقل اتارتی نظرآ رہی ہیں۔
ویڈیو میں شیلی ونود نہ صرف نتیش کمار کے اندازگفتگو کی مِمکری کرتی دکھائی دیتی ہیں، بلکہ ان پر ’’پیسے لٹانے‘‘ اور ’’خواتین کی بے عزتی‘‘ کرنے کے سنگین الزامات بھی عائد کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نتیش کمار نے بہار میں خواتین کے
وقار کو نقصان پہنچایا ہے اور ترقی کے وعدے صرف زبان تک محدود رکھے ہیں۔
شیلی ونود کے اس بیان اور ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ جنتا دل (یونائٹڈ) کے کئی رہنماؤں نے اس حرکت کو “غیر شائستہ“ اور “خواتین کے شایانِ شان نہ ہونے والا طرزِ بیان” قرار دیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ کانگریس اپنی سیاسی زمین کھو چکی ہے، اسی لیے اس طرح کی حرکتوں کا سہارا لے رہی ہے۔
دوسری جانب کانگریس حلقے کا کہنا ہے کہ شیلی وِنود نے صرف طنز و مزاح کے انداز میں عوام کے احساسات کو بیان کیا ہے۔ ان کے مطابق بہار کی عوام برسوں سے ترقی اور روزگار کے وعدوں سے مایوس ہیں اور شیلی ونود نے صرف وہی بات عوام کے لبوں پر لائی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ یوزر نے شیلی ونود کے حوصلے کی تعریف کی ہے تو کئی لوگوں نے اسے سیاسی سطح پر گراوٹ کی مثال بتایا ہے۔ بہرحال، اس واقعے نے بہار کی سیاسی فضا کو مزید گرم کر دیا ہے اور ایک بار پھر یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ کیا سیاست میں شائستگی باقی رہ گئی ہے؟
بھارت ایکسپریس اردو
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…