نئی دہلی: وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہر منگل کے روز احتجاج کرنے والے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو دہلی پولیس نے وہاں سے ہٹا دیا۔ احتجاج میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر (قائد حزب اختلاف) راہل گاندھی، کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر (قائد حزب اختلاف) ملکارجن کھڑگے، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت کئی اپوزیشن رہنما شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران اپوزیشن کے متعدد ارکان پارلیمنٹ اور کارکن وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے تھے۔ کچھ دیر بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہنماؤں اور مظاہرین کو وہاں سے ہٹا کر مختلف مقامات پر منتقل کیا اور بھیڑ کو منتشر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی واڈرا کو مندر مارگ تھانے، راہل گاندھی کو چھترسال اسٹیڈیم اور کئی دیگر ارکان پارلیمنٹ کو کنگز وے کیمپ کے علاقے میں لے جایا گیا۔
اکھلیش یادو اور ڈمپل یادو نے زخمی طلبہ سے ملاقات کی
اس دوران سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو، رکنِ پارلیمنٹ ڈمپل یادو اور پارٹی کے دیگر ارکان پارلیمنٹ نے احتجاج پر بیٹھے اور زخمی طلبہ سے ملاقات کی۔ اکھلیش یادو اور ڈمپل یادو نے اے آئی ایس اے کی قومی صدر نیہا، جے این یو طلبہ یونین کے جوائنٹ سکریٹری دانش، اے آئی ایس اے اتر پردیش کے صدر منیش اور اے آئی ایس اے دہلی یونیورسٹی کی سکریٹری انجلی سے ملاقات کرکے ان کی تحریک کی حمایت کا اظہار کیا۔ سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے طلبہ پر دہلی پولیس کی جانب سے مبینہ طاقت کے استعمال کی مذمت کی اور کہا کہ طلبہ سے متعلق مسائل کو پارلیمنٹ میں مضبوطی کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی طلبہ تحریک کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات کی حمایت کرے گی۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ راجیو رائے، اقرا حسن، پریہ سروج اور پشپیندر سروج نے بھی طلبہ سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
بات چیت ناکام ہونے کے بعد پولیس نے مظاہرین کو ہٹایا
واضح رہے کہ اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ ہاؤس سے مارچ کرتے ہوئے وزیراعظم کی رہائش گاہ تک پہنچ گئے تھے، جہاں انہوں نے دھرنا شروع کر دیا تھا۔ اس کے بعد مرکزی وزیرمملکت جتیندر سنگھ وہاں پہنچے اور راہل گاندھی سے بات چیت کی۔ تاہم، بات چیت کے بعد جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی کا پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا تھا، لیکن اب وہ اس پر رضامند نہیں ہیں۔ بات چیت ناکام رہنے کے بعد پولیس اور دیگر افسران نے احتجاج کرنے والے رہنماؤں سے وہاں سے ہٹنے کی اپیل کی، لیکن جب وہ وہاں سے نہیں ہٹے تو پولیس نے انہیں بسوں میں بٹھا کر مختلف مقامات پر منتقل کر دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…
قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…
مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے…