وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے ایوان کو یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں نے پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت 31 اکتوبر تک 1,751 کروڑ روپے کے قرضوں کو منظوری دی ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے قرض لینے والوں کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں اور آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قرض کےعمل کو آسان بنانے کے لیے کوششیں تیز کی گئیں ہیں۔
پنکج چودھری کی جناب سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت 1,751.20 کروڑ روپے کی منظور شدہ قرض کی رقم کے ساتھ 2.02 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔ حکومت نے 17 ستمبر 2023 کو پی ایم وشوکرما کا آغاز کیا تھاتاکہ ان دستکاروں کو مدد فراہم کی جا سکے جو اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرتے ہیں۔ ان روایتی کاریگروں کو ‘وشواکرما’ کہا جاتا ہے اور وہ لوہار، سنار، کمہار، بڑھئی، مجسمہ ساز وغیرہ جیسے پیشوں میں ہوتے ہیں۔حکومت کے مطابق مالی سال 2023-2024 سے مالی سال 2027-28 تک اسکیم کے لیے مالی اخراجات 3000 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اتوار کو، لاکھوں عقیدت مندوں نے صبح سویرے سنگم میں مقدس غسل کیا۔ جس میں…
اڈانی گروپ اور اسکون نے اس سال پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں عقیدت…
اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ…
حال ہی میں تمل ناڈو کے رانی پیٹ میں مسافروں سے بھری بس سبزیوں سے…
مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتیں مہاراشٹر میں بی ایم سی الیکشن الگ سے لڑنے…
وزیر اعلی آتشی سنگھ نے کہا کہ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو اپنی حمایت…