وزیر اعظم نریندر مودی جن جاتیہ گورو دیوس منانے کیلئے 15 نومبر کو جموئی، بہار کا دورہ کریں گے۔ یہ دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں یوم پیدائش سال کی تقریبات کا آغاز ہے۔ تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم بھگوان برسا منڈا کے اعزاز میں ایک یادگاری سکے اور ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ 6,640 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جن کا مقصد قبائلی برادریوں کی ترقی اور خطے کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔وزیر اعظم پردھان منتری جن جاتیہ آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم جن من) کے تحت بنائے گئے 11,000گھروں میں داخلہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ پی ایم جن من کے تحت شروع کیے گئے 23 موبائل میڈیکل یونٹس(ایم ایم یوز)اور دھرتی آباجن جاتیہ پروگرام اتکرش ابھیان(ڈی اے جے جی یو اے) کے تحت قبائلی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ایک اضافی ایم ایم یوز 30 کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم 300 ون دھن وکاس کیندروں (وی ڈیوی کےایز)کا افتتاح کریں گے تاکہ قبائلی کاروبار کو فروغ دیا جائے اور ذریعہ معاش پیدا کرنے میں مدد ملے اور 10 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول، جس کو تقریباً 450 کروڑ روپے کی مدد سے تیار کیاگیا، اس قبائلی طلباء کے لیے وقف کریں گے۔ وہ چھندواڑہ اور جبل پور، مدھیہ پردیش میں ٹرائبل فریڈم فائٹر کے دو عجائب گھروں اور سری نگر، جموں و کشمیر اور گنگٹوک، سکم میں دو قبائلی تحقیقی اداروں کا افتتاح بھی کریں گے تاکہ قبائلی برادریوں کی بھرپور تاریخ اور ورثے کو دستاویزی شکل دی جاسکے۔وزیر اعظم قبائلی علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے 500 کلومیٹر نئی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور وزیر اعظم جن من کے تحت کمیونٹی ہب کے طور پر کام کرنے کے لیے 100 کثیر مقصدی مراکز(ایم پی سیز) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ قبائلی بچوں کے لیے معیاری تعلیم کے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے 1,110 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 25 اضافی ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
وزیر اعظم مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو بھی منظوری دیں گے جن میں پی ایم جن کے تحت تقریباً 500 کروڑ روپے کی مالیت کے 25,000 نئےمکانات اور 1960 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے دھرتی آباجن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان (ڈی اے جے جی یو اے) کے تحت 1.16 لاکھ مکانات شامل ہیں۔ پی ایم جن من کے تحت 66 ہاسٹل اور ڈی اے جے جی یو اے کے تحت 304 ہاسٹلز جس کی مالیت 1100 کروڑ روہے، پی ایم جن من کے تحت 50 نئے کثیر مقصدی مراکز، 55 موبائل میڈیکل یونٹس اور 65 آنگن واڑی مراکز؛ سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے لیے قابلیت کے 6 مراکز اورڈی اے جے جی یواےے تحت آشرم اسکولوں، ہاسٹلوں، سرکاری رہائشی اسکولوں کے علاوہ دیگر کی ترقی کے لیے 330 پروجیکٹس، جن کی مالیت تقریباً 500 کروڑ روپے ہے،اس کومنظوری دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…