قومی

PM Surya Ghar Muft Bijli Yojna: ’پی ایم سوریا گھر یوجنا‘ سے روشن ہوگا ملک، سنسکرت شلوک کے ساتھ بتایا—سورج کی روشنی سے کیسے حاصل ہوگی مفت بجلی!

سورج ہمیشہ توانائی کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔ آج جب دنیا صاف و شفاف توانائی (کلین انرجی) کی جانب قدم بڑھا رہی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر سورج کی توانائی کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ کر ملک کے ہر گھر کو روشن کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ’پی ایم سوریا گھر: مفت بجلی یوجنا‘ کے ذریعے نہ صرف متوسط طبقے کے خاندانوں کے بجلی کے بل کی فکر دور کرنے کی بات کہی، بلکہ اسے زندگی میں نیا جوش اور اُمید بھرنے والا قدم قرار دیا ہے۔

آج کے دن شروع ہوئی اسکیم: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر سورج کی اہمیت اور اپنی حکومت کی اس اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا،“ سورج ہم سب کی زندگی میں توانائی اور جوش و خروش پیدا کرتا ہے ۔ آج کے دن شروع ہونے والی پی ایم سوریا گھر: مفت بجلی یوجنا بھی اسی کی روشنی سے منور ہے۔ یہ اسکیم ملک کے عوام کو صاف توانائی اپنانے کے لیے مسلسل ترغیب دے رہی ہے۔”انہوں نے آگے ایک سنسکرت شلوک بھی تحریر کیا: “چرن وے مدھو وندتی، چرن سوا دومُمبرم

سورْیَسّیہ پشی شریمانم، یو ن تندریتے چرَںش چرَیویتی॥”

اس سنسکرت شلوک کا کیا مطلب ہے؟

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں جس شلوک کا ذکر کیا ہے، اس کا مفہوم نہایت گہرا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو انسان مسلسل حرکت میں رہتا ہے اور کوشش کرتا رہتا ہے، وہی زندگی کا اصل ’شہد‘ یعنی خوشی اور کامیابی حاصل کرتا ہے۔ سورج کے مسلسل کام کو دیکھیں جو بغیر تھکے اور بغیر سستی کے مسلسل اپنا سفر جاری رکھتا ہے اور پوری دنیا کو روشنی فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس شلوک کے ذریعے ملک کے عوام کو متحرک رہنے اور خود کفالت کی جانب بڑھنے کی ترغیب دی ہے۔

ہر گھر بنے گا پاور ہاؤس

’پی ایم سوریا گھر: مفت بجلی یوجنا‘ کے حوالے سے ملک بھر میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد ایک کروڑ گھروں کی چھتوں پر سولر پینل نصب کر کے انہیں ہر ماہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنا ہے۔ اس سے نہ صرف بجلی کے بلوں میں راحت ملے گی بلکہ صاف اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کو بھی تقویت ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

1 hour ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

2 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

3 hours ago