قومی

PM Narendra Modi to visit Varanasi: وزیراعظم نریندر مودی 7 نومبر دو روزہ دورے پر پہنچیں گے وارانسی، کھجوراہو کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کا بھی کریں گے افتتاح

وارانسی: وزیرِاعظم نریندر مودی 7 نومبر سے اپنے دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچیں گے۔ ان کے استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مودی بابتپور ہوائی اڈے پر اتریں گے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ سیدھے بی ایل ڈبلیو گیسٹ ہاؤس جائیں گے۔

بی جے پی رہنماؤں سے ملاقات

پہلے دن وزیراعظم مودی بی جے پی کے سینئر رہنماؤں اور علاقے کی ممتاز شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی کے مطابق یہ میٹنگ تنظیمی امور اور آنے والے سیاسی لائحہ عمل پر مرکوز ہوگی۔

وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم وارانسی سے کھجوراہو کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کا باضابطہ افتتاح بھی کریں گے۔ یہ تقریب بنارس ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوگی۔ اس کے فوراً بعد وہ بہار روانہ ہوں گے، جہاں وہ انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

وارانسی میں جوش و خروش

وزیراعظم کے آبائی حلقے میں ان کے استقبال کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ بی جے پی کے مقامی عہدے داروں نے بتایا کہ پورا شہر استقبالی بینروں اور فلیکس پوسٹروں سے سجا دیا گیا ہے اور استقبالی جلوسوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Truck Runs over Students in Pune: پونے میں کالج کے باہر تیز رفتار ٹرک نے طلبہ کو کچلا، تین کی موت، دو شدید زخمی

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو…

45 minutes ago

Central Cabinet Approval: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی 4288 کروڑ روپے کی لاگت سے کامراجار بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کو منظوری

اس منصوبے کا مقصد چنئی۔اینور کے صنعتی اور اقتصادی خطے کے علاوہ جنوبی ہندوستان کے…

1 hour ago

’’ہمیں گمراہ نہ کریں‘‘، مسافرخانہ معاملے میں ہائی کورٹ کی درخواست گزاروں کوپھٹکار، نماز پڑھنے کی مانگ رہے تھے اجازت

مسافر خانہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد…

2 hours ago