قومی

PM Modi Rally in Delhi: ’میں بھی اپنے لئے شیش محل بنا سکتا تھا، لیکن…‘ دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے وزیراعظم مودی نے کیجریوال پرنام لئے بغیرکیا بڑا حملہ

PM Modi Emergency Experience: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ (3 جنوری) کو ایک پروگرام کے دوران 1975 کے ایمرجنسی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جب اندرا گاندھی کے تانا شاہی رویے کے خلاف آندولن چل رہا تھا تب وہ بھی انڈرگراؤنڈ موومنٹ کا حصہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت اشوک وہاران کے لئے آشرے استھل تھا، جہاں وہ اپنی سرگرمیوں کوانجام دیتے تھے۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ وہ اس جدوجہد کا حصہ بننے پرفخرمحسوس کرتے ہیں اور یہ تجربہ ان کی زندگی کا اہم حصہ تھا۔

وزیراعظم مودی نے سال 2025 کے لئے ہندوستان کی ترقی کے نئے امکانات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2025 ہندوستان کی ترقی کے لئے کئی نئے امکانات لے کرآئے گا۔ ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بن کراپنے سفرکو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گا۔ ساتھ ہی وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اب دنیا میں سیاسی اوراقتصادی استحکام کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے بھروسہ جتایا کہ 2025 میں ہندوستان کا یہ کردار مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم نے 10 سالوں میں 4 کروڑ روپئے سے زیادہ گھروں کی تعمیر کی

وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پریہ بھی ذکرکیا کہ انہوں نے کبھی اپنے لئے ایک گھرنہیں بنایا، لیکن گزشتہ 10 سالوں میں چار کروڑ سے زیادہ غریبوں کے لئے گھربنوائے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ میں بھی کوئی شیش محل بنا سکتا تھا، لیکن میری ترجیحات غریبوں کے خوابوں کو پورا کرنا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بیان دیتے ہوئے اپنی حکومت کے منصوبوں اورپالیسیوں کا ذکرکیا، جن کے تحت غریبوں کے لئے رہائشی مکان فراہم کئے گئے ہیں تاکہ وہ بھی اپنے گھرکا خواب پورا کرسکیں۔

دہلی میں 4500 کروڑ روپئے کے الگ الگ منصوبوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد

وزیراعظم مودی نے دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے آج دہلی میں 4500 کروڑ روپئے کی الگ الگ منصوبوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد رکھی۔ انہوں نے دارالحکومت دہلی کے اشوک وہار علاقے میں 1,675  فلیٹس کا افتتاح کیا، جو مقامی باشندوں کے لئے ایک بڑی سوغات ثابت ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی نے دہلی یونیورسٹی میں 600 کروڑ روپئے کی لاگت سے تین نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں نجف گڑھ کے روشن پورہ میں واقع ویرساورکرکالج کی نئی عمارت بھی شامل ہے جو تعلیم کے میدان میں اہم قدم مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ ویرساورکر کے نام پربلڈنگ کی تعمیرکی مخالفت بھی کی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Amit Shah UP Visit: امت شاہ کے دورۂ اتر پردیش سے انتخابی تیاریوں کو ملے گی رفتار، آر پی سنگھ نے ظاہر کیا بی جے پی کی واپسی کا اعتماد

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان آر پی سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

16 minutes ago

Jamia Millia Islamia ِStudent Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات پر تعطل برقرار، 17ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…

2 hours ago

Adani Ports : اڈانی پورٹس کی آمدنی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 24 فیصد اضافہ

مالی سال 2027 کی پہلی ششماہی، یعنی اپریل سے ستمبر کے دوران، کمپنی کی آمدنی…

2 hours ago

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

4 hours ago