قومی

PM Modi Statement: گزشتہ ایک دہائی میں ٹیکنالوجی اپنانے والے ملک سے ٹیک فراہم کنندہ کے طور پر ابھرا بھارت: پی ایم نریندر مودی

فرانس کے شہر نیس میں ہو رہی ’انڈیا انوویٹس سمٹ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا،’’ایک دہائی پہلے دنیا بھارت کو بنیادی طور پر ٹیکنالوجی اپنانے والے ملک کے طور پر دیکھتی تھی، لیکن آج بھارت تیزی سے ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بھارت سے نکلنے والی اختراعات اور حل میں انسانیت کے ایک بڑے حصے کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت ہے۔ ’انڈیا انوویٹس‘ اسی سوچ کو آگے بڑھاتا ہے اور یہ دنیا کے لیے ایک دعوت ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے اور عالمی اختراع کے اگلے باب کو مل کر تشکیل دے۔‘‘

اختراع بھارت کے ڈی این اے میں شامل

وزیر اعظم  نے مزید کہا کہ اختراع بھارت کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ ہزاروں سالوں سے بھارت نے اپنی دریافتوں اور علم سے دنیا کی رہنمائی کی ہے۔ ریاضی سے لے کر فلکیات تک، اور طب سے لے کر یوگا تک، بھارت کا کردار پوری انسانیت کے لیے بنیادی رہا ہے۔ آج ہم اسی شاندار ورثے کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اسے نئی سمت اور رفتار دے رہے ہیں۔

انسانیت کی خدمت بھارت کی سب سے بڑی ترجیح: مودی

انسانیت کو بھارت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ آج بھارت کی سب سے بڑی ترجیح ایسی ٹیکنالوجی ہے جو انسانیت کی خدمت کرے۔ اسی اصول نے ہماری ڈیجیٹل انقلاب کو آگے بڑھایا ہے اور یہی بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی بنیاد ہے۔

’AI for All‘ (سب کے لیے اے آئی)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن’اے آئی فار آل‘ (سب کے لیے اے آئی) کے اصول پر مبنی ہے، جو ہر فرد کی بھلائی اور خوشی کے لیے وقف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027: ایک ہی گروپ میں بھارت اور پاکستان، 10 اکتوبر کو ہوگا بڑا مقابلہ

ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…

1 hour ago

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

4 hours ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

6 hours ago