قومی

PM Modi Recalls Emergency: سال 1975 کی ایمرجنسی کے 50 سال: وزیر اعظم مودی نے دی ایمرجنسی ڈائریز’ میں بیاں کیا ایمرجنسی کا اپنا سفر

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے پر اپنے کردار سے متعلق ایک کتاب کوسوشل میڈیا پرشیئرکیا ہے۔ انہوں نے’دی ایمرجنسی ڈائریز‘ میں ایمرجنسی (1975-1977) کے دوران اپنے سفرکو شیئرکیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پرکیا پوسٹ

وزیراعظم نریندر مودی نے ’ایکس‘ پرلکھا، ’’ایمرجنسی کے دوران میں ایک نوجوان آرایس ایس پرچارک تھا۔ ایمرجنسی مخالف آندولن میرے لئے ایک بڑا سیکھنے کا تجربہ تھا۔ اس نے ہمارے جمہوری ڈھانچے کے تحفظ کی اہمیت کومزید تقویت دی۔ اس کے علاوہ، مجھے مختلف سیاسی نظریات کے لوگوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔‘‘

انہوں نے کہا، ”مجھے خوشی ہے کہ بلو کرافٹ ڈیجیٹل فاؤنڈیشن نے ان تجربات کو ایک کتاب کے طور پر مرتب کیا ہے، جس کا پیش لفظ ایچ ڈی دیوے گوڑا نے لکھا ہے، جوخود ایمرجنسی مخالف تحریک کے ایک مضبوط رہنما رہے ہیں۔ ’دی ایمرجنسی ڈائریز‘ میں، میں نے ایمرجنسی (1975-1977) کے دوران اپنے سفرکوشیئرکیا ہے۔ اس نے اس وقت کی کئی یادیں تازہ کردی ہیں، میں ان سبھی لوگوں سے گزارش کرتا ہوں، جنہیں ایمرجنسی کے وہ سیاہ دن یاد ہیں یا جن کے اہل خانہ نے اس وقت جو پریشانی برداشت کیں، وہ اپنے تجربات سوشل میڈیا پرشیئرکریں۔ اس سے نوجوانوں میں اس شرمناک دور کے بارے میں بیداری بڑھے گی۔“

ملک کو جیل میں بدل دیا گیا: وزیراعظم مودی

اس کتاب میں وزیراعظم نریندر مودی کے 25 جون 2024 کو ایمرجنسی کے کال دنوں کو یاد کرتے ہوئے دیئے گئے بیان کا ذکرکیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا، ”ہندوستان کی نئی نسل کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ کیسے آئین کو پوری طرح سے نظرانداز کیا گیا، اسے  تارتار کیا گیا اور ملک کو ایک جیل میں تبدیل کردیا گیا، جہاں جمہوریت کو پوری طرح سے کچل دیا گیا۔“

ایمرجنسی کی مخالفت میں پہلی قطار میں کھڑے تھے وزیراعظم مودی

اس کتاب میں مزید بتایا گیا، ”1970 کی دہائی کے وسط میں جب ہندوستان ایمرجنسی کے لوہے کی زنجیروں میں جکڑا تھا، جمہوریت قید میں تھی۔ اس وقت نریندرمودی، جو تب ایک نوجوان سنگھ پرچارک تھے، کئی دیگراہم لیڈران اور کارکنان کے ساتھ اندرا گاندھی کے تانا شاہی کے خلاف کھڑے ہونے والے لیڈران کی پہلی لائن میں تھے۔ یہ کتاب ہندوستانی جمہوریت کے تاریک ترین دورمیں ان کے ان کہے تجربات کوظاہرکرتی ہے۔ ایمرجنسی کے دوران وزیراعظم مودی کا سفرآمریت کے خلاف جدوجہد کی ایک منفرد، زمینی سطح کی کہانی پیش کرتا ہے۔ ان کی خفیہ سرگرمیاں، خطرے سے تنگ نظری اورجمہوریت کی بحالی کے لئے غیرمتزلزل عزم کواس کتاب میں دیکھا جا سکتا ہے، جوخوف اورجبرکے اس ماحول میں ان کے اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔“

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ “ان کی سوانح عمری ‘سنگھرش ما گجرات’ اور دیگرعینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر، یہ کتاب ہندوستان کی تاریخ کے ایک اہم لمحے کو روشنی میں لاتی ہے اوراس لیڈرکی زندگی کے ایک ابتدائی باب کوظاہرکرتی ہے جو آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں اعلیٰ ترین عہدے پرفائزہے۔ آئین میں یہ اس بات کا گواہ ہے کہ کس طرح نریندرمودی جیسے محنتی نوجوان کارکنوں کی قیادت میں عوام کے عزم نے ملک کی تقدیربدل دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

21 minutes ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

22 minutes ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

48 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

60 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago