بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم مودی نے مہا کمبھ سانحہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ (فائل فوٹو)
PM modi on Mahakumbh Stampede: پریاگ راج مہاکمبھ میں مونی اماوسیہ کے موقع پر کروڑوں کی تعداد میں شردھالو (عقیدت مند) سنگم میں اسنان کرنے پہنچے، جس کے بعد بھگدڑ کی صورتحال بن گئی۔ اس حادثہ میں کئی عقیدت مندوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اب اس حادثہ پر وزیراعظم نریندر مودی کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل یوپی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا، “پریاگ راج مہاکمبھ میں ہوا حادثہ انتہائی مایوس کن ہے، اس میں جن عقیدت مندوں نے اپنے اہل خانہ کو کھوایا ہے، ان کے تئیں میری گہری تعزیت۔ اس کے ساتھ ہی میں سبھی زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں میں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات چیت کی ہے اورمسلسل ریاستی حکومت کے رابطے میں ہوں۔
اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے فون پر چار بار بات کی تھی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے زخمیوں کو جلد اسپتال پہنچانے اور راحت اور بچاؤ کام میں تیزی لانے کے احکامات دیئے تھے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی وزیراعلیٰ یوگی سے فون کرکے مرکز کی طرف سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
وزیراعلیٰ یوگی نے کیا کہا تھا؟
اس سے پہلے وزیراعلیٰ یوگی نے بھگدڑ سے متعلق عقیدتمندوں سے اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو عقیدت مند گنگا میا کے جس گھاٹ کے پاس ہیں، وہیں اسنان کریں۔ سنگم نوج کی طرف جانے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے سبھی سے میلہ انتظامیہ کی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
آر سی بی کے ساتھ شاندار سیزن گزارنے کے بعد گریس ہیرس یوپی واریئرز میں…
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…