قومی

PM Modi In Rajya Sabha Speech: ’دشمنوں کو زمین دے دی اور ہمیں قومی سلامتی پر لیکچر دے رہے ہیں’، راجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی کی کانگریس پر سخت تنقید

PM Modi Speech In Rajya Sabha: پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کی شروعات میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے افتتاحی خطاب پراظہارتشکرپیش کرنے کے لئے لائی گئی تجویزپر وزیراعظم مودی نے بدھ ( 7فروری) کو راجیہ سبھا میں جواب دیا۔ انہوں نے پہلے تو کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا اور اس کے بعد کانگریس پرحملہ بولا۔ وزیراعظم مودی نے کانگریس کی حکومتوں پرملک کی زمین کو دوسرے ممالک کو دینے کا الزام لگایا۔ انہوں ن کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ہی جمہوریت کا گلا گھونٹا ہے۔ پی ایم مودی نے راہل گاندھی پر بھی طنزکرتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کو 40 سے زیادہ سیٹیں نہیں آئیں گی۔

کانگریس نے جمہوری طریقے سے منتخب حکومتوں کو برخاست کیا

کانگریس پراپنے حملے تیزکرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ جس کانگریس نے اقتدارکے لالچ میں جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا تھا، جس نے جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی حکومتوں کو برخاست کردیا تھا، جس کانگریس نے ملک کی آئین اور جمہوریت کے وقار کو جیل کے سلاخوں میں بند کردیا تھا، جس نے اخباروں پر تالا لگانے کی کوشش کی تھی، جس کانگریس کو ملک کو توڑنے کے نیریٹیو(بیانیہ) بنانے کا شوق پیدا ہوا تھا، اب شمال اورجنوب کو توڑنے کے لئے بیان دیئے جا رہے ہیں۔

کانگریس جمہوریت کی دہائی دے رہی ہے۔: وزیراعظم

وزیراعظم مودی نے کہا، “یہ کانگریس ہمیں جمہوریت پر اسپیچ (پروچن) دے رہی ہے۔ زبان کے نام پرملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس نے نارتھ ایسٹ (شمال مشرق) کو حملہ اورتشدد میں دھکیل دیا، جس نے نکسل واد کے لئے ملک کے لئے چیلنج بناکرچھوڑ دیا۔ ملک کی زمین دشمنوں کے حوالے کردی۔ ملک کی عوام کی جدید کاری روک دی۔ آج ہمیں قومی سلامتی پر تقریر کر رہے ہیں، جوآزادی کے بعد سے ہی کنفیوز رہی۔”

ہم نے 10 سالوں میں ملک کو پانچویں نمبر پر پہنچایا: پی ایم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس 10 سال میں 11ویں نمبر پرملک کو لے کرآپائی۔ ہم 10 سال میں 5 نمبر پر لے کرآئے۔ یہ کانگریس ہمیں اقتصادی پالیسیوں پرتقریر سنا رہی ہے، جس نے عام زمرے سے تعلق رکھنے والے غریبوں کو کبھی بھی ریزرویشن نہیں دیا۔ جس نے بابا صاحب کو بھارت رتن نہیں دیا، جس نے ملک کی سڑکوں اورچوراہوں کا نام اپنے ہی خاندان کے نام پررکھا، وہ ہمیں سماجی انصاف پرلیکچردے رہا ہے۔ کانگریس جس کے پاس اپنے لیڈرکی کوئی گارنٹی نہیں ہے، اس کی پالیسی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ وہ مودی کی ضمانت پرسوال اٹھا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago