-بھارت ایکسپریس
PM Modi Global Rating: وزیراعظم نریندر مودی کا رتبہ عالمی سطح پر دیکھنے کو ملتی رہی ہے۔ کسی بھی گلوبل سمٹ کی تصاویر اٹھاکر دیکھی جائیں تو ایک لیڈر جس کے چاروں طرف عالمی لیڈران کا مجمع رہتا ہے، تو اس میں آپ کو اس میں صرف مودی، مودی اور بس مودی ہی نظرآئیں گے۔ وزیراعظم مودی عالمی سطح پر سب سے مقبول لیڈر ہیں اور یہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے۔ وزیراعظم مودی کی عالمی سطح پر اپروول ریٹنگ دنیا کے سب سے مقبول لیڈرہیں۔ ان کی اپروول 76 فیصد تک چلی گئی ہے، جوکہ ہندوستان کے لئے ایک قابل فخرلمحہ ہے۔
دراصل، امریکہ واقع کنسلٹنسی فرم ’مارننگ کنسلٹ‘ نے حال ہی میں ایک سروے کیا ہے۔ اس کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم مودی کو 76 فیصدی اپروول ریٹنگ ملی ہیں۔ وزیراعظم مودی کے بعد میکسیکوکے صدرانڈریس مینوئل لوپوزاوبریڈور دوسرے نمبرپرہیں، انہیں 66 فیصدی ریٹنگ ملی ہے۔ اس کے بعد سوئٹزرلینڈ کے صدرایلن برسیٹ کو 58 فیصد اور برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دی سلوا 49 فیصدی ریٹنگ ملی ہے۔
مسلسل ٹاپ پر رہے ہیں وزیراعظم مودی
ایسا نہیں ہے کہ وزیراعظم مودی کوئی پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں بلکہ گزشتہ کئی سال سے مسلسل اس فہرست میں ٹاپ پر اگرکوئی لیڈر ہے تو وہ یقینی طور پرہمارے وزیراعظم نریندر مودی ہی ہیں۔ وزیراعظم مودی گزشتہ کئی سالوں سے اس فہرست میں ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں۔ وہیں امریکہ کے صدر جوبائیڈن 40 فیصدی اپروول ریٹنگ کے ساتھ فہرست میں ساتویں مقام پرہیں، جو مارچ کے بعد سے ان کی سب سے زیادہ اپروول ریٹنگ ہے۔
یہاں بھی ٹاپ کرگئے وزیراعظم مودی
ہم بات اگر سب سے مقبول ریٹنگ والے عالمی لیڈران کی کر رہے ہیں تو وہیں ڈس اپروول ریٹنگ پر بھی بات کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پولیٹیکل انٹلی جنس فرم کی طرف سے جمع کیا گیا ڈیٹا 22 عالمی لیڈران کے سروے پر مبنی ہے۔ 21-6 ستمبر، 2023 تک جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق، وزیراعظم مودی کی فہرست میں سب سے کم ڈس اپروول ریٹنگ ہے۔ یہ صرف 18 فیصدی ہے۔ ڈس اپروول ریٹ کی بات کریں تو ٹاپ 10 لیڈران کی فہرست میں کناڈ کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کی ڈس اپروول ریٹنگ سب سے زیادہ 58 فیصد ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…