قومی

PM Narendra Modi congratulates Japans first woman PM: وزیر اعظم مودی نے جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم سانے تاکائچی کو دی مبارکباد

سانے تاکائچی کو منگل کو جاپان کی پارلیمنٹ میں ایک اہم انتخاب کے بعد وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔ یہ انتخاب دوبارہ ووٹنگ کے ذریعے ہوا جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کرکے جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کا اعزاز پایا۔ یہ ایک تاریخی لمحہ سمجھا جا رہا ہے کیونکہ جاپان کی سیاست میں پہلی بار کسی خاتون کو یہ منصب ملا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے دی  مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعے تاکائچی کو جیت کی مبارکباد دی اور کہا کہ سانے تاکائچی، جاپان کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر آپ کو دلی مبارکباد۔ میں بھارت اور جاپان کی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ہمارے گہرے تعلقات ہند-پیسیفک اور اس کے علاوہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

سانے تاکائچی کا سیاسی سفر

سانے تاکائچی کا سیاسی سفر کافی دلچسپ رہا ہے۔ تاکائچی 3 مارچ 1961 کو پیدا ہوئیں اور جاپان کی قدیم دارالحکومت نارا میں پرورش پائی۔ ان کے والد ایک کمپنی میں سیلز مین کا کام کرتے تھے جبکہ والدہ نارا پولیس میں تھیں۔ تاکائچی نے کوبے یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ماتسوشیتا انسٹی ٹیوٹ آف گورنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سے بھی تعلیم حاصل کی۔ 1993 میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پہلا انتخاب جیتنے سے پہلے انہوں نے کچھ عرصہ ایک نیوز اینکر کے طور پر بھی کام کیا۔ دنیا میں اپنی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ کم ہوتی ہوئی آبادی کے لیے مشہور جاپان میں ایک تاریخی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ جاپان میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ منگل کے روز جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے سانے تاکائچی کو وزیر اعظم منتخب کیا۔ تاکائچی کو جاپانی سیاست میں ایک سخت رویے والی قدامت پسند لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ چین کے خلاف سخت مؤقف کے لیے بھی مشہور ہیں۔ جاپان کی پارلیمنٹ دو ایوانوں پر مشتمل ہے، اعلیٰ ایوان اور زیریں ایوان۔ دونوں ایوانوں نے تاکائچی کو اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔ اعلیٰ ایوان میں انہیں 125 ووٹ ملے جو ضروری اکثریت سے صرف ایک ووٹ زیادہ تھے۔ زیریں ایوان میں انہیں 237 ووٹ ملے جو ضروری اکثریت سے زیادہ تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

US Midterm Elections 2026: ہندوستانی نژادپیا ڈانڈیا نے فلوریڈا میں کانگریس کی نشست جیت لی، میرین فوج کے سابق اہلکار کو دی شکست

انڈین امریکن امپیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چنتن پٹیل نے ایک بیان میں پیّا ڈانڈیا کی…

19 minutes ago

2027 Uttar Pradesh Assembly Elections: اکھلیش یادو یوپی اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے، بولے: اب سیدھے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لوں گا

اتر پردیش حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر کو نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو…

1 hour ago

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

11 hours ago