قومی

PM Modi Varanasi visit: وزیر اعظم مودی کا وارانسی دورہ، 6350 کروڑ کی ترقیاتی اسکیموں کا آغاز، دونئی امرت بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

نریندر مودی 28 اپریل کی شام تقریباً 5 بجے وارانسی پہنچیں گے، جہاں وہ ایک بڑے خواتین کنونشن میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ تقریباً 6350 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے، ساتھ ہی عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اس پروگرام میں علاقے بھر سے بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت متوقع ہے۔وزیر اعظم مودی  اس دورے کے دوران 1050 کروڑ روپے سے زائد لاگت کی 48 مکمل شدہ منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان میں وارانسی-اعظم گڑھ سڑک کی توسیع، کزکپورہ اور کدی پور میں ریلوے اوور برج، اور بھگوان پور میں 55 ایم ایل ڈی صلاحیت کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح شامل ہے۔ اس کے علاوہ سنٹرل یونیوسٹی آف تبتی اسٹڈیز میں سووا رگپا عمارت اور اسپتال کا افتتاح بھی کیا جائے گا، جو روایتی طب اور جدید صحت نظام کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔

کمیونٹی سطح پر بھی کئی اہم منصوبے شروع کیے جائیں گے، جن میں جل جیون مشن کے تحت 30 دیہی پینے کے پانی کی اسکیمیں، چندراوتی گھاٹ کی تزئین و آرائش، سارناتھ کے قریب سارنگ ناتھ مندر کی سیاحتی ترقی، اور ناگوا میں سنت روی داس پارک کی خوبصورتی شامل ہے۔ کھیل اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے یوپی کالج میں سنتھیٹک ہاکی ٹرف، رام نگر میں 100 بستروں پر مشتمل بزرگوں کے لیے آشرم اور بھیلوپور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں شمسی توانائی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔وزیر اعظم تقریباً 5300 کروڑ روپے مالیت کی 112 سے زائد نئی اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں امروت 2.0 کے تحت پانی اور سیوریج منصوبے، شری شیو پرساد گپتا ڈویزنل ڈسٹرک اسپتال میں 500 بستروں پر مشتمل جدید اسپتال، بازار کمپلیکس، تالابوں کی بحالی اور مختلف طبی سہولیات کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ اہم گھاٹوں جیسے اسی گھاٹ، دشاشومیدھ گھاٹ اور نمو گھاٹ پر سیاحتی سہولیات کو فروغ دیا جائے گا۔

ریلوے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے وارانسی جنکشن سے پنڈت دین دیال اپادھیائے  جنکشن  تک تیسری اور چوتھی ریلوے لائن کے منصوبے کی بنیاد رکھی جائے گی، جس میں  گنگا ندی  پر ریل-روڈ پل کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور مشرقی اتر پردیش و بہار کے ساتھ رابطہ بہتر ہوگا۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ وزیر اعظم دو نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں—بنارس سے پونے اور ایودھیا سے ممبئی (لوکمانیہ تلک ٹرمینس)—کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ ٹرینیں جدید اور سستی سفری سہولیات فراہم کریں گی اور مختلف ریاستوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنائیں گی۔ ان منصوبوں سے نہ صرف سیاحت بلکہ معیشت اور علاقائی ترقی کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

6 minutes ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

1 hour ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

2 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

3 hours ago