قومی

PM Modi’s Norway visit: وزیر اعظم مودی کا ناروے دورہ عالمی امن اور علاقائی مسائل پر اہم ہوگا: سفیر گلوریا گنگٹے

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پانچ ممالک کے دورے کے چوتھے مرحلے میں پیر کو ناروے پہنچیں گے، جہاں ان کا یہ دورہ ا ہند-ناروے تعلقات کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ناروے میں ہندوستان کی سفیر گلوریا گنگٹے نے وزیر اعظم کے اس دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی مضبوطی ملے گی اور کئی اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ سفیر گلوریا گنگٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم مودی صبح ناروے پہنچیں گے، جہاں ہوٹل میں بھارتی برادری کے سیکڑوں افراد ان کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر ہندوستانی اور نارویجین بچوں کی جانب سے ایک خصوصی ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔

 ہندوستان کی سفیر گلوریا گنگٹے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے اس دورے سے تجارت، سمندری تعلقات، گرین ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور نورڈک ممالک عالمی امن، مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون جیسے اہم موضوعات پر بھی تفصیلی گفتگو کریں گے۔ گلوریا گنگٹے کے مطابق یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ناروے کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جب کہ ہندوستان کی جانب سے آخری بار وزیر اعظم سطح کا دورہ 43 برس قبل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دورے کے دوران دونوں ممالک اس بات پر غور کریں گے کہ عالمی امن کے قیام اور دنیا کے مختلف خطوں میں درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ طور پر کس طرح کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی سفیر نے بتایا کہ اس دورے کے ایجنڈے میں کئی اہم نکات شامل ہیں۔ ان میں نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور نورڈک ممالک کے درمیان ہمیشہ سے خوشگوار تعلقات رہے ہیں، اور تیسری ہند-نورڈک سربراہی کانفرنس کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل میں تعاون کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ناروے اس بات کا حامی ہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک ہونے کے ناطے ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنایا جانا چاہیے۔ہندوستان اور ناروے کے درمیان موجودہ تعاون کے مضبوط ترین شعبوں پر بات کرتے ہوئے گلوریا گنگٹے نے کہا کہ سمندری شعبہ دونوں ممالک کے تعلقات کا سب سے طاقتور ستون بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے بحری جہازوں کے لیے دیے جانے والے تقریباً 10 فیصد آرڈرز ہندوستان کو مل رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے مضبوط اقتصادی تعلقات کی واضح مثال ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reliance Jio: موبائل بازار میں ریلائنس جیو کا غلبہ برقرار، ایئرٹیل سے 10 گنا زیادہ موبائل صارفین جوڑے

جیو نے 19 لاکھ  نئے  صارفین جوڑے ، ایئر  ٹیل کے کھاتے میں  صرف 2لاکھ۔ٹرائی…

1 minute ago

Investigate Sourav Das’s Background: سورو داس کے پس منظر کی جانچ ہو، مدراس ہائی کورٹ میں درخواست پر سی جے پی رہنما کو نوٹس

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے…

27 minutes ago

PM Modi in Banaskantha: ہمارے کسان ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد اور ملک کی ترقی کے سب سے بڑے ستون ہیں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نے گجرات کے بناس کانٹھا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح…

3 hours ago