گجرات کے بھج میں وزیر اعظم مودی روڈ شو کے دوران۔ (تصویر: اے این آئی)
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے بھج میں ایک شاندار روڈ شو کیا اور اس کے بعد متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ روڈ شو کے دوران لوگوں نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھول برسائے۔ اس دوران کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج شروع کیے گئے منصوبے، بجلی، بندرگاہوں اور دیگر انفراسٹرکچر میں پیش رفت کو تیز کریں گے۔
پچاس ہزار کروڑ سے زیادہ کے منصوبوں کا کیا افتتاح
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’بھج کی ترقی کی کہانی قابل ذکر ہے۔ آج شروع کیے گئے پروجیکٹس بجلی، قابل تجدید توانائی، بندرگاہوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے میں پیش رفت کو تیز کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے بھج میں 53,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا ہے۔
پاور سیکٹر کے منصوبوں میں کھاوڈا رینیوایبل انرجی پارک میں پیدا ہونے والی قابل تجدید بجلی کو نکالنے کے لیے ٹرانسمیشن پروجیکٹس، ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع اور تاپی میں الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ یونٹ شامل ہیں۔ اس میں کنڈلا بندرگاہ کے منصوبے اور گجرات حکومت کے متعدد سڑک، پانی اور شمسی منصوبے بھی شامل ہیں۔
گجرات کے داہود میں بھی کیا عوام سے خطاب
اس سے پہلے گجرات کے داہود میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے دہشت گردی کے خلاف سخت وارننگ دی تھی۔ انھوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن سندر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’’جب کوئی ہماری بہنوں کے سندور مٹائے گا تو اس کا مٹنا بھی طے ہو جاتا ہے۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور صرف ایک فوجی آپریشن نہیں تھا، بلکہ ہندوستان کی اقدار کا عکاس تھا۔ وزیر اعظم نے کہا ’’آپریشن سندور صرف ایک فوجی آپریشن نہیں ہے — یہ ہماری ہندوستانی اقدار اور ان گہرے جذبات کا عکاس ہے جو ہم اپنے دلوں کے قریب رکھتے ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…
نیویارک میں بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ اسے امریکی شہر اورورا میں ایک مذہبی…
عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…
ڈمپل یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ اتر پردیش کے…
انکیتا بھنڈاری 19 سالہ لڑکی تھی، جو اتراکھنڈ میں رشی کیش کے قریب ایک ہوٹل…