قومی

COVID-19: ہندوستان میں پھر بڑھ رہا ہے کورونا، ایک ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ، کیرالہ، مہاراشٹر اور دہلی سب سے زیادہ متاثر

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں COVID-19 کے معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس میں کیرالہ، مہاراشٹر اور دہلی جیسی ریاستوں میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ 26 مئی تک بھارت میں 1,009 ایکٹو کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے 700 سے زیادہ پچھلے ہفتے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں COVID-19 کے معاملات میں اضافہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک بالخصوص ہانگ کانگ، سنگاپور، چین اور تھائی لینڈ میں کیسز میں تیزی سے اضافے کے درمیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستانی SARS-Cov-2 جینومکس کنسورشیم (insacog) کے مطابق ہندوستان نے NB.1.8.1 کے نئے ابھرتے ہوئے ایک کیس اور LF.7 قسم کے چار واقعات کی اطلاع دی ہے۔ NB.1.8.1 کے ایک کیس کی شناخت تمل ناڈو میں اپریل میں ہوئی تھی، جب کہ LF.7 کے چار کیس مئی میں گجرات میں پائے گئے تھے۔

کیرالہ، مہاراشٹر اور دہلی میں ریکارڈ ہوئے سب سے زیادہ کیسز

1,000 سے زیادہ فعال کیسز میں سے کیرالہ میں 19-26 مئی کے ہفتے کے دوران 430 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں دو اموات کی بھی اطلاع ہے۔ وہیں مہاراشٹر میں 209 فعال کیسز اور چار اموات کی اطلاع ملی۔ دریں اثنا دہلی میں بھی معاملات میں اضافے کی اطلاع ملی ہے۔ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں 105 فعال کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، جب کہ 19 مئی تک صرف یہاں صرف پانچ کیسز فعال تھے۔ دریں اثنا دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں اور تمام اسپتال تیار ہیں۔

دیگر ریاستیں جن میں کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہ گجرات (19 مئی تک 7 کے مقابلے 83)، اتر پردیش (صفر کے مقابلے میں اب 15)، مغربی بنگال (1 کے مقابلے 12)، اور تمل ناڈو (66 کے مقابلے اب 69) ہیں۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یہ کیسز خطرناک نہیں ہیں اور زیادہ تر مریضوں میں صرف ہلکی علامات ہی نظر آئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

1 hour ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

2 hours ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

4 hours ago