قومی

PM Modi’s ‘Pariksha Pe Charcha 2025’ sets Guinness World Record: پی ایم مودی کی ’’پرِکشا پہ چرچا 2025‘‘ نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا

وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت شروع کی جانے والی معروف تعلیمی پہل ’’پرِکشا پہ چرچا‘‘ (PPC) نے عالمی سطح پر نئی شناخت حاصل کر لی ہے۔ وزارت تعلیم اور MyGov کے اشتراک سے 2018 سے جاری اس پروگرام کو اب گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز ایک ماہ کے دوران کسی شہری رابطہ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ یعنی 3.53 کروڑ رجسٹریشنز حاصل کرنے پر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ’’پرِکشا پہ چرچا‘‘ ایک منفرد عالمی پلیٹ فارم ہے، جہاں وزیر اعظم خود براہِ راست طلبا، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کرتے ہیں۔ اس مہم کا مقصد امتحانات کے موسم کو دباؤ سے پاک، حوصلہ افزا اور سیکھنے کا جشن بنانا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا باضابطہ سرٹیفکیٹ نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو، وزیر مملکت جتن پرساد، سکریٹری تعلیم سنجے کمار، MyGov کے سی ای او نند کمارم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ریکارڈ کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے رشی ناتھ نے کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ’’پرِکشا پہ چرچا‘‘ نے ملک میں امتحانات کے حوالے سے سوچ کو یکسر بدل دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 2025 کے آٹھویں ایڈیشن کو 21 کروڑ سے زائد افراد نے مختلف پلیٹ فارمز پر دیکھا، جو ملک میں جامع تعلیم کی جانب اجتماعی عزم کا مظہر ہے۔ وہیں اشونی ویشنو نے اسے وزیر اعظم کا ایک انقلابی قدم قرار دیا جو طلبا کی فلاح اور تناؤ سے پاک تعلیم کو فروغ دیتا ہے۔ جتن پرساد نے MyGov کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی شمولیت کو ایک نئی سطح پر پہنچایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

59 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

1 hour ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

2 hours ago