مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آج 4 مئی 2026 کو سامنے آئیں گے۔ تاہم، انتخابی نتائج سے عین پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک حوصلہ افزا پیغام شیئر کیا ہے، جس سے سیاسی ماحول میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ اس بار انہوں نے کسی پارٹی یا لیڈر پر بات کرنے کے بجائے چیلنجز پر قابو پانے کا پیغام دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام کیا ہے؟
وزیر اعظم مودی نے آج صبح 7 بج کر 32 منٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سنسکرت کا ایک شلوک درج تھا، ساتھ ہی اس کا ہندی اور انگریزی ترجمہ بھی دیا گیا۔ ویڈیو میں لکھا تھا:’’کو ہی بھارت: مرتھانام کِم دورم ویاوسائنام۔
کو ودیش: سوِدِیَانام کَہ پرہ پریہ وادینام॥‘‘
اس شلوک کا مطلب ہے کہ باصلاحیت شخص کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ہوتا، محنتی لوگوں کے لیے کوئی منزل دور نہیں ہوتی، علم رکھنے والوں کے لیے کوئی جگہ اجنبی نہیں ہوتی اور خوش اخلاق انسان کے لیے کوئی بھی غیر نہیں ہوتا۔
شلوک کا اردو ترجمہ
شلوک کا اردو ترجمہ اس طرح ہے: ’’ماہر افراد کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ہوتا اور محنتی لوگوں کے لیے کوئی ہدف دور نہیں ہوتا۔ تعلیم یافتہ افراد کے لیے اپنے اور پردیس میں کوئی فرق نہیں ہوتا، اور جو لوگ نرمی سے بات کرتے ہیں، ان کے لیے کوئی بھی اجنبی نہیں ہوتا۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے پوسٹ کے کیپشن میں کیا لکھا؟
وزیر اعظم نریندر مودی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ، ’’مہارت، ہمدردی اور محنت انسان کی زندگی کی غیر معمولی طاقتیں ہیں، جن کے ذریعے ہر چیلنج کو عبور کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ مقاصد کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
اسپتال سے پہلی بار کیپٹن اسمت مچھار کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ تصاویر میں…
گزشتہ ماہ عمان کے مشرقی ساحل کے قریب تجارتی جہاز ایم وی کیپ ڈیو پر…
رپورٹ میں اولیو رڈلے کچھوؤں کے طویل سمندری سفر اور رویّوں سے متعلق کئی اہم…
مقامی لوگوں کو شبہ تھا کہ یہ نوجوان علاقے میں ہونے والی گائے چوری کی…
پولیس کے مطابق، 2 اکتوبر کو شام 4 بجے سے 7 بجے کے درمیان شیواجی…
اجلاس کے دوران ریاستی حکومت اور مقامی عوامی نمائندوں کی فعال شمولیت پر بھی تفصیلی…