قومی

PM Modi’s Japan Visit Yields Historic Security Pact: کامیاب رہا پی ایم مودی کا دورۂ جاپان، دونوں ممالک نے دفاع، ہند-بحرالکاہل تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تاریخی سیکورٹی اعلامیہ پر کیے دستخط

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ جاپان کے دوران بھارت اور جاپان نے دفاعی تعاون پر ایک تاریخی مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور انڈو پیسفک خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ جو 15ویں سالانہ بھارت-جاپان سربراہی اجلاس کے موقع پر طے پایا، جدید دور کے چیلنجز جیسے میری ٹائم سیکیورٹی، سائبر خطرات، دہشت گردی، اور اہم معدنیات پر تعاون کے نئے راستے کھولتا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک زمینی، بحری اور فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کی تعداد بڑھائیں گے۔ دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ پیداوار کے امکانات بھی تلاش کیے جائیں گے۔ بحری تعاون میں اضافہ، جہازوں کے باہمی دورے، سمندری راستوں کی حفاظت، اور سمندری جرائم جیسے قزاقی کے خلاف مشترکہ کارروائیاں شامل ہیں۔ یہ شراکت صرف روایتی دفاعی شعبوں تک محدود نہیں بلکہ انسدادِ دہشت گردی، قدرتی آفات میں امداد، سائبر سیکیورٹی اور دفاعی تحقیق جیسے اہم شعبوں میں بھی قریبی تعاون پر زور دیتی ہے۔ دونوں ممالک نئی سیکیورٹی خطرات پر معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ’’نئی سطح کے تعلقات‘‘ کی عکاسی کرتا ہے اور آزاد، کھلے اور پرامن انڈو پیسفک کے مشترکہ وژن سے ہم آہنگ ہے۔ ایک اہم پیش رفت کے طور پر دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان باقاعدہ مذاکرات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جو طویل مدتی سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ خارجہ سیکریٹری وکرم مسری کے مطابق یہ اعلامیہ ایک وسیع سیکیورٹی فریم ورک فراہم کرتا ہے، جو کثیرالملکی پلیٹ فارمز پر تعاون، تحقیق، دفاعی صنعت اور انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں اشتراک کو فروغ دے گا۔ وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ مئی 2023 کے بعد جاپان کا پہلا دورہ ہے۔ وہ جلد ہی چین کے شہر تیانجن روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Jeevan Bollywood Story: جیب میں صرف 26 روپے لے کر ممبئی پہنچے تھے جیون، ایسے بنے ہندی فلموں کے مشہور ولن

ہندی فلموں میں کئی ایسے اداکار گزرے ہیں جنہیں ناظرین نے ان کے نام سے…

52 minutes ago

Asian Para Games: وزیراعظم مودی نے ایشین پیرا گیمز میں سندیپ کمار سمیت تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

چار سو میٹر ٹی 64 دوڑ میں سندیپ کمار نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ…

1 hour ago

India vs New Zealand: زخمی ایشان کشن دوسرے ٹی 20 سے باہر، کمار کشاگرا متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو بتایا کہ نیوزی لینڈ…

2 hours ago

Google Deepmind: فوج میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر گوگل میں گھمسان، سہولت یا سلامتی کے لیے خطرہ؟ جانیے پورا معاملہ

گوگل ڈیپ مائنڈ کے محققین اور انجینئروں نے پینٹاگون اور اسرائیلی فوج کے ساتھ معاہدوں…

2 hours ago